آج سے بس اسٹینڈپرانی جگہ میں منتقل ہوجائے گا

نا ندیڑ:14مئی( ورق تازہ نیوز) – ناندیڑ کے شہریوں کے لیے ایک خوشخبری ہے۔ ناندیڑ کا مرکزی بس اسٹینڈ جو کچھ عرصہ قبل عارضی طور پر کا تھا کے کھلے میدان میں منتقل کیا گیا تھا، اب 15 مئی 2025 سے اپنی پرانی جگہ پر دوبارہ بحال کیا جارہا ہے۔ اس بات کی اطلاع ریاستی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ ، ناندیڑ کے ڈویڑنل کنٹرولر کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں دی گئی ہے۔یادر ہے کہ 14 اپریل 2025 سے بس اسٹینڈ کو عارضی طور پر کاو تھا منتقل کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

وہاں نہ پینے کے پانی کا انتظام تھا، نہ بیت الخلاء، اور نہ ہی مناسب سہولیات۔ خواتین کو ہر اسانی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آٹو رکشہ ڈرائیوروں اور جیب کتروں کو بھی موقع ملا۔اب جبکہ ریلوے اسٹیشن سے بس اسٹینڈ تک کے خستہ حال راستے کی مرمت مکمل ہو چکی ہے، تو بس اسٹینڈ کو دوبارہ اپنی پرانی جگہ پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ سڑک کئی سالوں سے خراب حالت میں تھی ، جسے آخر کار درست کر دیا گیا ہے۔

بس اسٹینڈ کی عارضی منتقلی کے دور ان کچھ مسافروں کے روٹ (بچے ) بھی تبدیل ہو گئے تھے۔ اس سلسلے میں ڈویڑنل کنٹرولر نے ہدایت دی ہے کہ تمام کنڈکٹر حضرات اپنی ETI مشینوں کو نئے روٹس کے مطابق اپڈیٹ کریں تاکہ کرایوں میں کسی بھی قسم کی کمی یازیادتی سے مسافروں کو وقت نہ ہو۔یہ فیصلہ ناندیڑ کے شہریوں اور مسافروں کے لیے ایک بڑی راحت لے کر آیا ہے ، اور عوامی حلقوں میں اس کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading