آج بدلہ پورا ہوا… جئے پور میں حملہ آوروں نے نوجوان کو گھیر کر چاقو سے گود ڈالا، سوشل میڈیا پر ویڈیو اپلوڈ کی

جئے پور:راجستھان کے دارالحکومت جئے پور کے جامڈولی علاقے میں ایک نوجوان کو چاقوؤں سے گود کر قتل کر دیا گیا۔ اس واردات کے بعد مقامی افراد میں شدید غصہ پھیل گیا اور لوگوں نے جئے پور-آگرہ ہائی وے کو جام کر دیا۔ مظاہرین نے پولیس کے ساتھ زبردست دھکا مکھی کی اور دکانوں پر پتھراؤ بھی کیا، جس سے کئی دکانیں تباہ ہو گئیں اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ حالات پر قابو پانے کے لیے موقع پر بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی اور ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہلکا لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔

حملہ آوروں نے حد تو تب کی جب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کر کے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔مہلوک کی شناخت 22 سالہ وپن نائک عرف وکی کے طور پر ہوئی ہے، جو جامڈولی کی کچی بستی کا رہائشی تھا۔ پولیس کے مطابق انس خان عرف شوٹر تین بائیکس پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ آیا اور اندھیرے میں وپن کو بلا کر اس پر لگاتار چاقو سے وار کر دیے۔ زخمی وپن کو فوری طور پر ایس ایم ایس اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ اس کے جسم پر چاقو کے 14 زخم پائے گئے۔

قتل کے خلاف عوام میں شدید ناراضگی دیکھی گئی۔ بڑی تعداد میں لوگ جامڈولی تھانے کے باہر جمع ہوئے اور آگرہ روڈ کو جام کرنے کی کوشش کی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ مہلوک کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے، خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے، جامڈولی کے تھانہ انچارج کو معطل کیا جائے اور اس کیس کی سماعت فاسٹ ٹریک کورٹ میں کی جائے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading