آئی پی ایل میں کشمیر کے راسخ السلام کی شمولیت پر خوشی کااظہار

سری نگر :ڈی پی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے راسخ سلام کو آئی پی ایل میں کھیلنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ‘میں آپ کو مبارک باد پیش کرتی ہوں آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا۔

محبوبہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ میرا دل باغ باغ ہوجاتا ہے جب میں راسخ سلام جیسے سترہ سال کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے سفر میں محو دیکھتی ہوں مجھے یقین ہے کہ وہ عظیم کامیابی حاصل کرگا۔قابل ذکر ہے کہ راسخ سلام جموں کشمیر کا دوسرا کرکٹر ہے جس نے آئی پی ایل میں حصہ لیا ہے اس سے قبل پرویز رسول نے آئی پی ایل میں حصہ لیا تھا۔ راسخ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی طرف سے بحیثیت تیز بولر کھیل رہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading