آئی پی ایل کے تیرہویں سیزن میں آج ایک بار پھر دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دہلی کیپٹلز اور سنرائزرس حیدر آباد کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ کافی اتار چڑھاؤ بھرا رہا، لیکن افغانستان سے تعلق رکھنے والے راشد خان نے دہلی کیپٹلز کے بلے بازوں کو اپنی ‘پھرکی’ کے جال میں زبردست طریقے سے باندھ کر رکھا۔ انھوں نے 4 اوور میں محض 14 رن دیے اور شکھر دھون، کپتان شریئس ایر کے ساتھ ساتھ رشبھ پنت کو بھی پویلین بھیجا۔ آخر میں دہلی 20 اوورس میں محض 147 رن بنا سکی اور حیدر آباد کو اس ٹورنامنٹ میں پہلی جیت 15 رنوں سے حاصل ہوئی ہے۔ راشد خان کو ان کی بہترین گیندبازی کے لیے مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔