آئی پی ایل میچ نمبر 10: ممبئی اور بنگلور کے درمیان ہوا دل تھام لینے والا مقابلہ، سپر اوور میں بنگلور فتحیاب

ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ کیا تھا اور یہ اس وقت غلط ثابت ہونے لگا تھا جب رائل چیلنجرس بنگلورو کے دونوں سلامی بلے بازوں نے نصف سنچری بنا ڈالی۔ پھر آخر میں اے بی ڈیویلیرس اور شیوم دوبے کی طوفانی بلے بازی نے ممبئی انڈینز کے گیندبازوں کی خوب دھنائی کی۔

تین نصف سنچریوں کی بدولت ہی بنگلور کی ٹیم 20 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر 201 رن کا پہاڑ کھڑا کر سکی، لیکن پھر ممبئی کی طرف سے ایشان کشن کے 99 رن اور کیرن پولارڈ کے ناٹ آؤٹ 24 گیندوں پر 60 رن نے میچ میں جو دلچسپی پیدا کی وہ حیرت انگیز تھی۔ ایک بار آسانی سے شکست کھاتی ہوئی نظر آ رہی ممبئی نے 201 رن بنا کر میچ کو ٹائی کیا اور پھر سپر اوور کی طرف قدم بڑھا دیا۔ حالانکہ سپر اوور میں بالآخر انھیں شکست ہی ہاتھ لگی۔ سپر اوور میں ممبئی نے 8 رنوں کا ہدف بنگلور کو دیا تھا اور جسپریت بمراہ کی آخری گیند پر جب جیت کے لیے ایک رن بنانا تھا تو وراٹ کوہلی نے چوکا لگا کر میچ اپنی ٹیم کے نام کر دیا

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading