ایران کے رہبر اعلیٰ کے دفتر پر حملوں کی اطلاع، ایران میں کہاں کہاں حملے ہوئے؟

تہران اور ایران کے کئی شہروں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ تہران میں رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر اور صدارتی دفتر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

کرمانشاہ، قم، اصفہان، تبریز، کرج اور جنوبی علاقے کنارک میں ایرانی بحریہ کی تنصیبات سمیت فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ کرد علاقے کے ایک چھوٹے شہر کامیاران سے موصولہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک پاسدارانِ انقلاب کا اڈہ بمباری کا شکار ہوا ہے۔

اسرائیلی دفاعی افواج نے ایرانی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوجی مقامات اور تنصیبات کے قریب سے انخلاء کر لیں۔

تہران کے نرماک محلے سے موصولہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ سابق صدر محمود احمدی نژاد کی رہائش گاہ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ سابق صدر زخمی ہوئے ہیں یا نہیں۔

ایرانی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے تیار ہیں اور ملک بھر کے کئی ہسپتال ہنگامی صورتحال کے پیش نظر تیار حالت میں ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے میں امریکہ بھی شامل ہے اور امریکہ نے ایران میں ’بڑے پیمانے پر اہم جنگی کارروائیاں‘ شروع کر دی ہیں۔ ادھر پاسداران انقلاب نے جوابی کارروائی میں اسرائیل کے خلاف ’بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خلاصہ
ایرانی میڈیا نے تہران سمیت ملک کے کئی شہروں میں دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔
پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایران کے مختلف علاقوں پر آج کے حملوں کے بعد اسرائیل کے خلاف ‘بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے’ شروع ہو گئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ایران پر حملے میں امریکہ بھی شامل تھا
پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا دعویٰ ہے کہ آپریشن ’غضب للحق‘ کے تحت اب تک افغانستان میں ’37 مقامات کو فضائی کارروائیوں میں نشانہ بنایا گیا ہے‘ جس میں افغان طالبان کے 331 اہلکار ہلاک اور 104 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئیں
لائیو کوریج
پیشکش: منزہ انوار، اعظم خان

ایک منٹ قبلایران کے رہبر اعلیٰ کے دفتر پر حملوں کی اطلاع، ایران میں کہاں کہاں حملے ہوئے؟,جیال گول، بی بی سی نیوز
تہران اور ایران کے کئی شہروں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ تہران میں رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر اور صدارتی دفتر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

کرمانشاہ، قم، اصفہان، تبریز، کرج اور جنوبی علاقے کنارک میں ایرانی بحریہ کی تنصیبات سمیت فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ کرد علاقے کے ایک چھوٹے شہر کامیاران سے موصولہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک پاسدارانِ انقلاب کا اڈہ بمباری کا شکار ہوا ہے۔

اسرائیلی دفاعی افواج نے ایرانی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوجی مقامات اور تنصیبات کے قریب سے انخلاء کر لیں۔

تہران کے نرماک محلے سے موصولہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ سابق صدر محمود احمدی نژاد کی رہائش گاہ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ سابق صدر زخمی ہوئے ہیں یا نہیں۔

ایرانی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے تیار ہیں اور ملک بھر کے کئی ہسپتال ہنگامی صورتحال کے پیش نظر تیار حالت میں ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading