امریکہ کا ایران جنگ ختم کرنے پر غور، آبنائے ہرمز کی نگرانی دوسرے ملک کریں: ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی ختم کرنے پر غور کر رہا ہے تاہم آبنائے ہرمز کی حفاظت ان ممالک کو کرنی ہو گی جو اسے استعمال کرتے ہیں۔ ادھر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ وفاقی حکومت خود اٹھا رہی ہے تاہم ’یہ کوئی دیرپا حل نہیں ہے۔‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’ہم اپنے مقاصد کے حصول کے بہت قریب ہیں کیونکہ ہم مشرقِ وسطیٰ میں ایران کی دہشت گرد حکومت کے حوالے سے جاری بڑی عسکری کارروائیوں کے خاتمے پر غور کر رہے ہیں۔‘

آبنائے ہرمز کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اسے ’ان دیگر ممالک کی جانب سے محفوظ اور نگرانی میں رکھا جانا ہوگا جو اسے استعمال کرتے ہیں۔ امریکہ اسے استعمال نہیں کرتا۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’اگر ہم سے کہا گیا تو ہم ان ممالک کی آبنائے ہرمز سے متعلق کوششوں میں مدد کریں گے۔ لیکن ایران کا خطرہ ختم ہونے کے بعد یہ ضروری نہیں ہونا چاہیے۔‘

آخر میں انھوں نے کہا کہ ’اہم بات یہ ہے کہ یہ اُن کے لیے ایک آسان عسکری کارروائی ہوگی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading