اجتماع گاہ میں مولانا سعاد اور مولانا زبیر کے حامیوں میں جھڑپیں, ایک ہلاک 200 سے زائد زخمی

بنگلہ دیش کے پانچ روزہ جوڑ پرتبلیغی جماعت کے مخالف گروپوں میں خونی تصادم ایک شہید دوسو زخمی، بیس کی حالت نازک

ڈھاکہ (بنگلہ دیش) : 1 ڈسمبر2018 . ٹیراگ دریا کے کنارے بسوا ٹونگی, غاضی پور اجتماع گاہ پر اپنا قبضہ قائم کرنے کو لیکر تبلیغی جماعت کے دو گروہوں کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے.جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے اور انھیں اسپتال میں شریک کیا گیا یے.

اطلاعات کے مطابق آج صبح 8 بجے کے قریب مولانا سعاد کاندھلوی دہلی مرکز کے حامی جوڑ کیلئے اجتماع گاہ میں جمع ہونے لگے تبھی ہندوستان کے ایک اور تبلیغی جماعت کے رہنما زبیر حسن مدرسہ دیوبند کے حامیوں کیساتھ جگھڑا ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں جانب سے پتھراؤں شروع ہوگیا.

ہفتہ کی صبح تک ٹونگئی میں اجتماع گاہ پر جھڑپوں میں 200 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے. بعد ازیں پولس نے اجتماع گاہ خالی کروایا اور حکم امتناعی عائد کردی.


یہ بھی پڑھیں
محترم حضرت مولاناسعد صاحب!خدارا!اس دینی تحریک کوضیاع سے بچالیجیے
تبلیغی گروہی تصادم : ڈھاکہ میں مولانا سعد گروپ کے خلاف احتجاج: شرپسندوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ

مقتول کی شناخت منشی گنج سے 70 سالہ اسماعیل حسین کے طور پر کی گئی ہے، اس طرح کی اطلاع ٹونگئی (مغربی) پولیس اسٹیشن کے آفیسر انچارج امداد الحق نے دی.

بنگلہ دیش تبلیغی اجتماع بنا جنگ کا میدان

آج عالمی اجتماع میدان ٹوگی میدان جنگ بنا ہوا ہے، ایک طرف دین مدارس کے علماء اکرام ہیں اور دوسری طرف سعدیانی صاحبان جو بضد ہیں کہ وہ علماء کرام کی نگرانی والے اجتماع کو نہیں مانتے سعد کاندھلوی کی منگھڑت ترتیب پر انکا اجتماع کرنے کی الگ سے اجازت دی جائے جسے حکومت اور علماء بنگلہ دیش نے صاف رد کردیا ہے.

دھاکہ بنگلہ دیش کے قریب ٹوگی شہر کے حالات کشیدہ ہیں خبر ہے آج تمام مدارس اسلامیہ کے اعلی درجوں کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے باقی اہل مدارس کی سعدیانی جماعت کے خلاف مدد کر سکے ۔۔۔ خبر ہے بنگلہ دیش تبلیغی جماعت کے رکن واصف اسلام جو سعد کاندھلوی نظام الدین کے ایجنٹ مانے جاتے ہیں وہ سارے ملک سے بسوں میں بھر کر غنڈوں کو پیسے دیکر لا رہا ہے علماء کرام اور دینی طلبہ کے خلاف صف آراء کرنے کے لئے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading