Yom e Urdu یومِ اردو

اقرا شاہین اردو ہائی اسکول میں یوم اُردو منایا گیا

جلگاؤں۔ اقرا ایجوکیشن سوسائٹی، جلگاؤں کے زیر انصرام اقرا شاہین اردو ہائی اسکول، مہرون میں ۹ نومبر بروز جمعرات کو "یوم اردو " منایا گیا۔

اس موقع پر اسکول ہٰذا کے صدر مدرس شیخ گلاب اسحٰق نے طلبہ کو شاعر مشرق علامہ اقبال کی اردو خدمات سے روشناس کرایا۔ اس کے بعد اسکول ہذا کے سینئر معلم افتخار غلام رسول سر نے اقبال کی شاعرانہ عظمت پر گفتگو کی۔ اس موقع پر عتیق خان، صابرشیخ، جاوید شیخ،کاشف شیخ، زبیر خان اور سید ارتکاز، شیخ ضیاء النسا، خان مہرالنساء و دیگر معلمین و معلمات موجود تھے۔

اس موقع پر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے اردو داں طبقے کو مبارکباد پیش کی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading