طلبہ کی ہمہ گیر ترقی میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور سر فہرست ۔ نظیر منشی صاحب
====================
شولاپور(محمد مسلم کبیر) ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کے زیر اہتمام منعقد جلسہ تقسیم انعامات کے صدر جناب نظیر منشی صاحب نے اپنے خطبہ صدارت میں کہا کہ طلبہ کی ہمہ گیر ترقی میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور سر فہرست ہے۔کیوں کہ اس اسکول کے طلبہ و طالبات شہر اور ریاست کے مختلف مقابلہ جات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب ہیں۔
مہمان خصوصی رجنی راوڑ صاحبہ نے کہا کہ میرے بلاک کی سب سے بہترین اردو اسکول ہے جو ہر سرگرمی میں سب سے آگے ہے۔سوشل پرائمری اسکول کے صدر مدرس آصف اقبال صاحب نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کے والدین کی خوشی نصیبی ہے کہ طلبہ اس اسکول میں تعلیم حاصل کر اپنے والدین کا نام روشن کر رہے ہیں۔
جلسہ تقسیم انعامات میں کل 21 مختلف کھیلوں میں اول، دوم،سوم انعام حاصل کرنے والے۱۰۵طلبہ کو میڈلس ،اسندات اور ٹرافی سے نوازا گیا۔اس کے علاوہ تقریری مقابلے، فوڈ فیسٹیول،خوشخطی،ڈرائنگ مقابلے میں اول، دوم اور سوم انعام ٹرافی اور سند سے نوازا گیا2023/24 تعلیمی سال میں مٹالی طالب علم کا ایوارڈ سہانہ جاوید شیخ نے حاصل کیا۔
جلسہ تقسیم انعامات میں مہمان اعزازی سید اقبال صاحب، متین باغبان صاحب،خواجہ بھائی شیخ صاحب، سنتوش جادھوار صاحب، عبد الواحد ملابادکر صاحب، بشیر شیڑم موجود تھے۔
ادارے کے چیئرمین جناب محبوب تامبولی سر نے اسکول کی روداد پیش کی اور مہمانان کا استقبال کیا نظامت کے فرائض اشفاق احمد ساتکھیڑ نے انجام دیے۔ اس جلسے کو کامیاب بنانے میں رضوانہ قاضی آپا، جناب عرفاں پٹھان، امرین فراش آپا، سمیرا شلیدار آپا، رضوانہ مکاندار آپا اور حلیمہ شیخ صاحبہ نے اپنے خدمات پیش کئے۔
Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Correspondent ,
URDU MEDIA,
9175978903/8208435414
alkabir786