Revise: Sachin Sawant Urdu News 9 August 24

باندرہ مشرق کی ریاستی حکومت کی زمین پر محکمہ ریلوے کا قبضہ

سچن ساونت کی قیادت میں نوپاڑہ، بہرام و غریب نگر کے لوگوں کی ڈویژنل ریلوے منیجر سے ملاقات

ممبئی: باندرہ مشرق میں باندرہ ریلوے اسٹیشن سے متصل نوپاڑہ، بہرام پاڑہ اور غریب نگر بستی کی زمین کی ملکیت کا معاملہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ ریاستی حکومت کی ملکیت والی اس زمین پر محکمہ ریلوے کا قبضہ ہے جس کی وجہ سے یہاں کے باشندوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہاں کے مکینوں کے مسائل کے حل کے لیے کانگریس کے جنرل سکریٹری و ترجمان سچن ساونت کی قیادت میں مکینوں کے ایک وفد نے ڈویژنل ریلوےمنیجر (ڈی آر ایم) سے ملاقات کی ہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری سچن ساونت نے ڈی آر ایم سے ملاقات کے دوران اس علاقے کے مسائل کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نوپاڑا کے قریب گیٹ نمبر 19 کے بند ہونے کی وجہ سے مکینوں کو پیش آنے والی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے وہاں پر سب وے کی تعمیر پر غور کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گیٹ نمبر 18 کے قریب ہجوم اور ٹریفک کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ٹرمینل پر جانے والے فریز کو ایک ریمپ تیار کرکے اس کو نوپاڑہ کے نزدیک اتارا جائے۔ سچن ساونت نے ڈی آر ایم سے ملاقات کے دوران یہ بھی مطالبہ کیا کہ غریب نگر کے عوام کو بجلی کے میٹر کی فراہمی کے لیے این او سی دیا جائے نیز نوپاڑہ و بہرام پاڑہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے فوری طور پر این او سی دیا جائے۔

اس ملاقات کے دوران جو ڈی آر ایم کے توسط سے محکمہ ریلوے سے جو مزید مطالبات کیے گئے ان میں نوپاڑا کی طرف جانے والے قبرستان و سمشان کے روڈ کی خستہ حالت کے پیشِ نظر وہاں ایم پی فنڈ سےکام کرنے کے لیے این او سی دیا جائے۔ باندرہ اسٹیشن کی کھار سمت میں کوئی فٹ اوور برج نہیں ہے۔ یہ تجویز پیش کی گئی کہ وہاں پر ایک فٹ اوور بریج تعمیر کرنے کے لیے ریاستی حکومت اور بی ایم سی کو ایک تجویز بھیجی جائے۔

بہرام پاڑہ و نوپاڑا کی زمین ریاستی حکومت کی ہے اور اس زمین پر ریلوے نے غلط طریقے سے قبضہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس لیڈر سچن ساونت کی قیادت میں وہاں کے مکینوں کے وفد کی کلکٹر سے ملاقات کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے ریاستی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے اور لوگوں کو راحت فراہم کرنے میں مدد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس ملاقات کے دوران یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ گیٹ نمبر 18 کے سامنے جمع ہونے والے پانی سے لوگوں کو راحت دیا جائے۔ ڈی آر ایم سے ملاقات کرنے والے اس وفد میں نوپاڑہ، بہرام پاڑہ، غریب نگر اور گھاس بازار کے سرکردہ لوگ شریک رہے۔ ڈی آر ایم نیرج ورما نے ریلوے کی جانب سے ان مطالبات پر مثبت انداز میں غور کرنے اور کارروائی کرنے کا یقین دلایا۔

Sachin Sawant.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading