Patri pol ko relwe ki mili manjori

کلیان پتری پل پر گریڈر ڈالنے کی ریلوے سے ملی دی این او سی
21 و 22 نومبر کو چار چار گھنٹے کا ملے گا میگا بلاک ، گریڈر کے ڈالنے سے پل کا کام جلد مکمل ہونے کی امید کن پارلیمنٹ شری کانت شندے کی یقین دہانی

کلیان (ایس اے ):- کلیان کے پتری پل پر جلد ہی گریڈر بٹھا دیا جائے گا جس کا وزن 700میٹرک ٹن ہے اسکے ڈالنے کے بعد پل کا کام جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا اس کام کے لئے ریلوے نے21 و22 نومبر کو میگا بلاک دینے کا وعدہ کیا ہے اسطرح کی یقین دہانی یہاں اپنے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ کلیان لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شری کانت شندے نے دی ۔
کلیان و ڈومبیولی کے درمیان کا پل جسکانام پتری پل کی حالت انتہائی خطرناک ہونے کے بعد اسے منہدم کرکے اسکی جگہ نیا پل تعمیر کیا جارہا ہے لیکن جب سے پل ٹوٹا ہے اس روٹ پر جہاں سے بھیونڈی ، کلیان کی گاڑیاں پنویل، واشی ،ممبرا وتھانے کے لئے آتی ہیں کا قدر حد ٹریفک ہوتا ہے اس ٹریفک کا اثر ادھر کلیان پھاٹا و شیل پھاٹا و ادھر ڈومبیولی و کلیان تک ہوتا ہے اس کام تیز رفتاری لانے کے لئے مقامی رکن پارلیمنٹ شری کانت شندے مسلسل جہد کر رہے ہیں خاص کر اس میں ریلوے کی جانب سے قدم قدم پر پرمیشن کی ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ یہ پل ریلوے کے اوپر بنا ہوا ہے ایسے میں آج شری کانت شندے نے ایک پریس ریلیز جاری کر صحافیوں کو یہ جانکاری دی کہ کلیان مشرق و مغرب کو جوڑنے کے لئے پتری پل کی تعمیر میں 700سو مٹرک ٹن و 76.6 میٹر طویل اور10.5میٹر چوڑا گریڈر رکھنا ہوگا یہ گریڈرحیدر آباد کی گلوبل اسٹیل کمپنی میں بنا ہے جہاں اس گریڈر کا کا م ہورہاہے شری کانت شندے نے اس کمپنی کا حیدر آباد میں جاکر دورہ بھی کیا اور کام نوعیت کو دیکھااور متعلقہ افسران سے بات کی اس طرح انھوں نے اس گریڈر کو کررکھنے کے لئے ریلوے سے میگا بلاک مانگا اس طرح 21و22نومبر کو چار چار گھنٹہ کا میگا بلاک دیا جانے کی ریلوے نے اجازت دیدی ہے ۔ شری کانت شندے نے بتایا کہ اس کام سے ہمیں تعاون ملے گا اور اس خطہ بھیونڈی، کلیان، پنویل، تھانہ ، ممبرا ، ڈومبیولی والوں کو ٹریفک سے نجات ملے گی ہماری کوشش ہے کہ یہ کام جلد ازجلد مکمل ہو ۔

تصویر : شری کانت شندے و پتری پل فائل فوٹو

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading