NCP2 Urdu News 13 Sep 23

قدرتی آفات کو روکنے کے لیے جدیدٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے: اجیت پوار

ترقیاتی کام اور پارٹی کی توسیع کے پیشِ نظر ہرمنگل کو پارٹی دفتر میں میٹنگ: سنیل تٹکرے

ممبئی:قدرتی آفات کو روکنے اورقبل ازوقت پیشین گوئی کے لیے حکومت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال توکررہی ہے، لیکن کوکن کے ساحلی علاقوں میں سیلاب کے روک تھام کے لیے ڈیم بنانے، لینڈسلائیڈنگ کوروکنے نیز سیلاب زدہ علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے قومی وبین الاقوامی سطح پر استعمال کی جانے والی جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ریاستی انتظامیہ کو یہ ہدایت آج یہاں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے دیا ہے۔نائب وزیراعلیٰ کی صدارت میں آج منترالیہ میں ہوئی قدرتی آفات کے روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تجویز پیش کی گئی۔

اس موقع پر ریلیف وبازآبادکاری کے وزیر انل پاٹل، ایم پی سنیل تٹکرے، محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نتن کریر، محکمہ تعمیرات عامہ کی ایڈیشنل چیف سکریٹری منیشا مہیسکر، ڈپٹی چیف منسٹر کے پرنسپل سکریٹری آشیش شرما، محکمہ منصوبہ بندی کے سکریٹری سوربھ وجے، ریلیف اور بازآبادکاری محکمہ کی سکریٹری سونیا سیٹھی، پونے کے کلکٹر ڈاکٹرراجیس دیشمکھ، ’سیگنیٹ‘ کے نمائندے وغیرہ موجود تھے۔

اس میٹنگ میں اجیت پوار نے کہا کہ ریاست میں خاص طور پر کوکن، پہاڑی علاقوں اور بڑے دریائی علاقوں میں قدرتی آفات سے بچاؤ کے اقدامات نافذ کیے جا رہے ہیں۔ اس کے لیے فنڈز مہیا کیے گئے ہیں۔ پبلک ورکس، آبی وسائل، آبی تحفظ کے محکمے کے ساتھ آئی آئی ٹی کے ماہرین کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اس سلسلے میں استعمال ہونے والی جدیدٹیکنالوجیز کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ اجیت پوار نے یہ بھی ہدایت دی کہ اس ضمن میں ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے کہ ریاست میں اس کا استعمال کیسے کیا جا سکتا ہے۔

دریں اثناء این سی پی کے ریاستی صدر سنیل تٹکرے نے اعلان کیا ہے کہ ترقیاتی کاموں وپارٹی کے توسیعی پروگرام کے لیے ہرمنگل کو پارٹی کے دفتر میں پارٹی لیڈران کی میٹنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی حلقوں میں زیرالتواء ترقیاتی کاموں سے متعلق ہم نے فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ دو مہینے میں ودھان سبھا وودھان پریشد کے ارکان کی ایک ساتھ ملاقات نہیں ہوئی تھی۔ اس لیے ترقیاتی کام اور پارٹی کی توسیع کے معاملات پر غور کرتے ہوئے ہم نے ایک ساتھ میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی کے اندرونی تنازعے پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سنیل تٹکرے نے کہا کہ ہم نے اپنا واضح موقف الیکشن کمیشن کے سامنے تحریری طور پر پیش کردیا ہے۔ اسی طرح کا موقف ٹوویٹر ہنڈل کے پاس بھی جمع کرنے والے ہیں۔ ریزرویشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ مراٹھا، اوبی سی، دھنگر ریزرویشن سے متعلق جو صورت حال پیدا ہوئی ہے اس میں حکومت کی کوشش ہے کہ تمام لوگوں کو ساتھ انصاف کیا جاسکے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading