شردپوار کی موجودگی میں این سی پی کی جائزہ میٹنگ

ممبئی:این سی پی کے قومی صدرجناب شردپوارکی موجودگی میں ممبئی کے یشونت راؤ چوہان سینٹر میں سابق وموجودہ ممبرانِ پارلیمنٹ، ممبرانِ اسمبلی واین سی پی کے فرنٹل وسیل کے تمام ریاستی سربراہان وتمام ضلعی صدور کی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں این سی پی کے ریاستی صدر ایم ایل اے جینت راؤ پاٹل، این سی پی کی قومی کارگزار صدر، سنسدرتن ممبرپارلیمنٹ محترمہ

سوپریاتائی سولے، ممبرپارلیمنٹ شری نواس پاٹل، ممبرپارلیمنٹ امول کولہے، راجیہ سبھا ممبروندناتائی چوہان، این سی پی کے قومی جنرل سکریٹری جیتندراوہاڈ، سابق وزیر وایم ایل اے انل دیشمکھ، ایم ایل اے ایکناتھ کھڈسے، سابق وزیر وایم ایل اے راجیش ٹوپے، ایم ایل اے بالاصاحب پاٹل، سابق ممبرپارلیمنٹ وپارٹی کے مراٹھواڑہ کے انچارج جے سنگھ راؤ پوار، این سی پی شعبہ خواتین کی صدر محترمہ ایڈووکیٹ روہنی تائی کھڈسے، قانون سازکونسل کی سابق رکن ودھیاتائی چوہان واین سی پی ممبئی کی کارگزار صدر محترمہ راکھی جادھو سمیت دیگر عہدیداران وکارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading