NCP Urdu News 7 Nov 21

تاوان کے لئے آرین خان کا اغواء

اغواء کا ماسٹر مائنڈ سمیر وانکھیڈے کا دوست موہت کمبوج

ناانصافی کے شکار لوگ آگے آئیں اور میری اس لڑائی میں میرا ساتھ دیں: نواب ملک

ممبئی:آرین خان کا اغواء کیا گیا تھا۔ موہت کمبھوج کے سالے کے ذریعے جال بچھاکر آرین خان کو اس معاملے میں پھنسایا گیا اس کے بعد 25کروڑ روپئے مانگا گیا۔ یہ سودا 18کروڑ روپئے میں ہوا جس میں سے 50لاکھ روپئے وصول بھی کرلیا گیا۔ لیکن ایک سیلفی کی وجہ سے یہ کھیل بگڑ گیا۔ اس اغواء کا ماسٹر مائنڈ موہت کمبوج ہے اور کمبوج وسمیروانکھیڈے کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ یہ سنسنی خیز انکشاف آج یہاں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان واقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے۔

اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں نواب ملک نے کہا کہ موہت کمبوج اور سمیر وانکھیڈے کے درمیان ہونے والی میٹنگ کی ویڈیو ہم سامنے لانے والے تھے لیکن ان کی قسمت اچھی تھی کہ سی سی ٹی وی بند ہونے کی وجہ سے فوٹیج نہیں مل سکا۔ نواب ملک نے کہا کہ ایک ماہ قبل ۶ ؍اکتوبر کو میں نے کچھ معلومات دی تھی۔ ۲ ؍اکتوبر کو کارڈلیا کروز ڈرگز پارٹی پر چھاپہ مار کر آرین خان سمیت ۸لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بارے میں ہم نے بتایا تھا کہ یہ پورا معاملہ فرضی ہے۔ اس وقت نہ صرف مجھ پر تنقید کیا گیا بلکہ یہ بھی کہا گیا کہ چونکہ نواب ملک کے داماد کو گرفتار کیا گیا تھا اس لئے وہ یہ باتیں کہہ رہے ہیں۔ کروزچھاپہ ماری کے دوران گرفتار کئے گئے ۳ لوگوں کو بعد میں چھوڑ دیا گیا تھا اور انہیں ۳لوگوں میں بڑا کھیل ہوا تھا۔

نواب ملک نے کہا کہ سمیرداؤد وانکھیڈے کا واحد کام امیرلوگوں کو ڈرانا اور ان سے پیسے وصولنا ہے۔ اس معاملے میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پربھاکر سائل نے میرے کہنے پر الزامات عائد کئے ہیں۔ لیکن میرے اس اعلان کے بعد کہ ’ہوٹل دی للت میں چھپے ہیں کئی راز‘ پگارے نے مجھ سے ملاقات کی اور کئی باتوں کا انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سمیروانکھیڈے اپنی پرائیویٹ آرمی کے ذریعے کس طرح ہوٹل للت میں پیسوں کا لین دین کرتے تھے۔ ان کا ایک ہی کاروبار ہے اور وہ ہے کہ کس طرح پیسے وصولے جائیں اور ڈرگس مافیا کو کس طرح تحفظ دیا جائے۔ اس تعلق سے کل پرائیویٹ آرمی کی پریس کانفرنس ہوئی جس میں کہا گیا کہ نواب ملک نے منصوبہ بندی کے ساتھ یہ پورا معاملہ اٹھارہے ہیں۔ اس پورے معاملے میں سنیل پاٹل نامی ایک شخص وانکھیڈے کی پرائیویٹ آرمی کا ایک حصہ ہے۔نواب ملک نے کہاکہ سمیروانکھیڈے نے اس شہر کو ’پاتال لوک‘ بنادیا ہے۔

اس پریس کانفرنس میں نواب ملک نے یہ بھی کہا کہ یہ لڑائی کسی سرکاری سسٹم کے خلاف نہیں ہے، کسی پارٹی کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ صرف کچھ غلط لوگوں کے خلاف ہے۔ اس شہر میں ڈرگز کے نام پر لوٹ مارہورہی ہے اور اس معاملے میں لوگوں کو پھنسایا جارہا ہے، ہماری یہ لڑائی ایسے ہی لوگوں کے خلاف ہے۔نواب ملک نے کہا کہ این سی بی کے ڈی جی کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار بیچ سمندر میں کارروائی ہوئی ہے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا ہے۔ انہیں اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔ 13؍لوگوں کو پھنسانے کی سازش رچی گئی، ان سے پیسوں کا مطالبہ کیا گیا، آرین خان کو پھنسایا گیا۔ ہم بھی یہ چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک مکمل طور پر منشیات سے پاک ہواور جو لوگ نشہ آور اشیاء کا استعمال کرتے ہیں انہیں ری ہیب سینٹر میں داخل کیا جائے۔ جو لوگ نشے کا چھوٹا موٹا کاروبار کرتے ہیں انہیں پکڑا جائے اور بڑی مچھلیوں وسپلائروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ لیکن اس معاملے کا سہارا لے کر غیرقانونی طریقے سے پیسے وصولنے والے سمیر وانکھیڈے، موہت کمبوج، منیش بھانوشالی وغیرہ کو بچانے کی کوشش نہ کیاجائے۔

نواب ملک نے کہا کہ گواہ کبھی ملزم نہیں ہوسکتا، اس لئے جن کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے وہ میری اس لڑائی میں گواہ کے طو رپر سامنے آئیں اور میری اس لڑائی میں میرا ساتھ دیں۔ نواب ملک نے آج کی پریس کانفرنس میں موہت کمبوج، سام ڈیسوزا کے کارناموں کے علاوہ جعلی پترکاروں کا استعمال کرتے ہوئے کس طرح ڈرگس کا استعمال کرنے والوں کو پھنسایا جاتا ہے اور کس طرح ان سے پیسے وصولے جاتے ہیں اس کی ویڈیوز میڈیا کے سامنے پیش کیں۔اس موقع پر نواب ملک نے شروع سے لے کر اب تک کے واقعات کا تفصیلی ذکر بھی کیا۔

icon_10_generic_list.pngPPT.pdfx_8px.png
icon_10_generic_list.pngR K Bajaj.mp4x_8px.png
icon_10_generic_list.pngRK Bajaj Sting.mp4x_8px.png
icon_10_generic_list.pngSanvil Hawala.mp4x_8px.png
icon_10_generic_list.pngSanvil.mp4x_8px.png

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading