NCP Urdu News 3 April 21

پوار صاحب کی حالت مستحکم، اسپتال سے ڈسچارج: نواب ملک

ممبئی: شردپوار صاحب کی حالت مستحکم ہے، ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کی جانچ کرنے کے بعد ان کی حالت کے مستحکم ہونے کا بتایاہے جس کے بعد آج انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ یہ اطلاع آج یہاں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان واقلیتی وزیر نواب ملک نے دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پوار صاحب کو ڈاکٹروں نے ۷ دنوں تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے اور 15دن کے بعد اگر ان کے جسم نے بہتر ساتھ دیا تو دوبارہ آپریشن کیا جائے گا۔ اس لیے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے عہدیداران، کارکنان و دیگر تمام خیرخواہان سے التماس ہے کہ پوار صاحب کو مکمل طور پر صحتیاب ہونے کے لیے مکمل آرام کی اشد ضرورت ہونے کی وجہ سے ان سے ملاقات سے پرہیز کریں۔ نواب ملک نے لوگوں کے تعاون اور پوار صاحب کی طبیعت میں بہتری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading