NCP Urdu News 23 May 23

بلیک منی کو باہرنکالنے کے لیے ستمبر تک مہلت کیوں؟ :اجیت پوار

نواب ملک کو جھوٹا بتایا گیا لیکن ان کے الزامات کی اب سی بی آئی جانچ کررہی ہے

دہلی اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ ممبئی میں پوار صاحب سے ملاقات کریں گے

میں اسٹمپ پیپرپر لکھ کر دیتا ہوں کہ مہاوکاس اگھاڑی متحد رہے گی

ممبئی: دو ہزار روپے کے نوٹ ایسے لوگوں کے پاس ہیں جو بڑے لین دین کرتے ہیں، عام غریب لوگوں کے پاس یہ نوٹ نہیں تھے ۔پچھلے دو سالوں سے یہ نوٹ بینکوں میں بھی دستیاب نہیں تھے۔اگر دو ہزار روپئے کے نوٹ کو بند کرکے بلیک منی باہر نکالناتھا تو جنہوں نے بلیک منی کی ذخیرہ اندوزی کررکھی ہے ، انہیں باہر نکالنے کے لیے ستمبرتک کی مہلت کیوں؟ یہ سوال آج یہاں اپوزیشن لیڈر اجیت پوار نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آج صبح ہی ایک خبر پڑھی کہ حوالہ کے ذریعے ساڑھے چار ہزار کروڑ روپے باہر گئے۔یہ پڑھ کر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ پھر نوٹ بندی کی ضرورت ہی کیا ہے؟ اجیت پوار نے کہا کہ 19 مئی کو 2000 روپے کے نوٹوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ یہ فیصلہ لیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ نوٹ 30 ستمبر تک کارآمد رہیں گے۔ دراصل 2000 روپے کے نوٹ ان لوگوں کے پاس ہیں جو بڑے مالیاتی لین دین کرتے ہیں نہ کہ عام غریب لوگوں کے پاس۔ جس دن وزیر اعظم نے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کوبند کرنے کا اعلان کیا تھا، وہ نوٹ کاغذ کے ٹکڑے ہو گئے تھے۔ دوہزار کے نوٹ بھی اسی طرح بند کیا جاسکتا تھا۔ نوٹ بندی کے دوران قطاروں میں کھڑا ہونا پڑا اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ 2000 کا نوٹ اسی دن بند کردیا جانا چاہیے تھا، چار مہینے کا وقت کم نہیں ہوتا ہے۔

ہمارے چیف ترجمان نواب ملک نے این سی بی اہلکار کے خلاف جو وضاحت کی تھی اس کو اس وقت جھٹلایا گیا لیکن آج انہیں وضاحتوں کی بنیاد پر سی بی آئی آج اسی افسر کی تفتیش کررہی ہے۔ آج سی بی آئی کی تفتیش سے یہ ثابت ہورہا ہے کہ نواب ملک کے الزامات درست تھے اوراس سچائی کو سی بی آئی ہی عوام کے سامنے لارہی ہے۔

اجیت پوار نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلی پوار صاحب اور سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے ملنے ممبئی آرہے ہیں، میں بھی اس ملاقات میں حاضر رہونگا۔

اجیت پوار نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی ہمیشہ متحد رہے گی، یہ بات میں آپ کو اسٹمپ پیپر پرلکھ کر دیتا ہوں۔ ایک پارٹی بھی رہی تو بھی مختلف باتوں پر چرچاہوتی رہتی ہے۔ ایم وی اے میں جو بھی فیصلہ ہوگا وہ تینوں پارٹیوں کے سینئر لیڈران کریں گے اور اس پر عمل درآمد کارکنان کریں گے۔

اجیت پوار نے کہا کہ بی جے پی کے پاس مہنگائی وبیروزگاری سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے کوئی دوسرا موضوع نہیں ہے اس لیے ایسے موضوعات اچھالے جارہے ہیں ۔کرناٹک میں شکست کے بعد بی جے پی خوف زدہ ہے اور اس کوشش میں ہے کہ کسی بھی طرح عوام کی توجہ حاصل کرسکے۔ آشیش شیلار نے میڈیا جو کلپ دکھائی وہ منی پور کا ہے ۔ ایک ایسی پارٹی کا لیڈر جس کی حکومت مرکز وریاست دونوں جگہوں پر ہے، وہ اگر اس طرح لوگوں میں افواہ پھیلاتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading