خواتین میں تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایس این ڈی ٹی کالج کو آزاداینکیوبیشن سینٹر کے طور پر منظوری

ممبئی :ریاست میں خواتین کی تجارت کو فروع دینے کے لیے ریاست کے محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کے تحت اسٹیٹ انوویشن سوسائٹی نے شریمتی ناتھی بائی دامودر ٹھاکرسی گرل کالج (ایس این ڈی ٹی کالج) کو خواتین کے لیے ایک آزاد اینکیوبیشن سینٹر کے طور پر منظوری دی ہے۔یہ اطلاع آج یہاں ریاست کے محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کے وزیر نواب ملک نے دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایس این ڈی ٹی کالج ہندوستان کا پہلا گرل کالج ہے جو ریاست میں گرل کے لیے حکومت کا واحد کالج ہے۔ خواتین کی قیادت والے اسٹارٹس اپ کو ابتدائی مرحلے میں رہنمائی کرنا، معاشی امداد، ترقی یافتہ اسٹارٹس اپ کو مجاز فنڈنگ کے لیے سرمایہ کاردوں کے ساتھ ہم آہنگی پیداکرنے ، تحقیق وریسرچ کے شعبے میں کیریر تلاش کرنے والی خواتین کو خصوصی گرانٹ فراہم کنے نیز تکینکی شعبے میں کیریر بنانے کی خواہشمند خواتین کو خصوصی امداد فراہم کرنے جیسے کاموں کے لیے ایس این ڈی ٹی کالج کو ایک آزاد اینکیوبیشن کے طور پر منظوری دی گئی ہے۔ اس سے ریاست میں خواتین میں تجارت کوفروغ دینے میں کافی مدد ملے گی۔ نواب ملک نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ اس اقدام سے خواتین کی پیشہ وارانہ تجارت کو ایک قوت ملے گی اور ملک میں مہاراشٹرایک عمدہ مثال پیش کرے گا۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں خواتین کے کاروبار کو فروغ دینے کے لئے مہاراشٹرا اسٹیٹ انوویشن سوسائٹی میں حال ہی میں ایک آزاد ’خواتین انٹرپرینیورشپ سیل‘ قائم کیا گیا ہے۔ سوسائٹی کے ذریعہ کاروبار کو فروغ دینے کے لئے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ان میں بنیادی طور پر مہاراشٹرا اسٹارٹاپ ہفتہ ، مہاراشٹر اسٹارٹ اپ اور انوویشن یاترا ، کاروباری افراد کے پیٹنٹ کے لئے مالی اعانت اسکیم کے ساتھ ساتھ کوالٹی اشورینس اسکیم بھی شامل ہے۔نواب ملک نے یہ بھی کہا ہے کہ اب خواتین کاروباریوں کو ان تمام سرگرمیوں میں حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading