ممبئی:آئندہ سال شنگھائی(چین) میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی اسکل کمپٹیشن میں ریاست کے نوجوانوں کوبھی حصہ لینے کا موقع فراہم ہوا ہے جس میں شرکت کے لیے نوجوانوں کی تیاری کے لیے ضلعی وڈویژن کی سطح پر مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔یہ اطلاع آج یہاں ریاست کے محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کے وزیر نواب ملک نے دی ہے۔
نواب ملک نے کہا کہ اس مقابلے کے ذریعے ریاست کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے مظاہرے کا ایک پیلٹ فارم دستیاب ہواہے۔ اس مقابلے میں شرکت کرنے کے لیے نوجوانوں میں جوش وخروش پایاجارہا ہے اور ریاست کے تقریبا22ہزارنوجوانوں نے اس میں شریک ہونے کے لیے مقابلے کی تیاری کے پروگرام میں شرکت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مقابلہ 47 شعبوں کی مہارتوں پر مبنی ہوگا،جس میں سب سے زیادہ 2ہزار118/درخواست الکٹریکل انسٹالیشن کے لیے آئی ہیں۔ آٹوموبائل ٹیکنالوجی کے لیے 1ہزور231، CNC ملنگ کے لیے 263، CNC ٹرننگ کے لیے 479، الیکٹرانکس کے لیے 1ہزور086، فیشن ٹیکنالوجی کے لیے 450، ہیلتھ وسوشل کیئر کے لیے 542، آئی ٹی نیٹ ورک کیبل کے لیے 542، مکینیکل انجینئرنگ کے لیے 344، پلمبنگ اور ایمپ ہیٹنگ کے لیے 295، ریفریجریشن اور ایئر کنڈیشننگ کے لیے 384 اور ویلڈنگ کے لیے 1ہزار11نوجوانوں نے اپنی صلاحیت کے مظاہرکے کیے د ردخواست دی ہے۔ اس کے علاوہ تھری ڈی ڈیجیٹل گیم آرٹ، آٹو بوڈی ریپیر، آٹوموبائل ٹیکنالوجی، بیکری، بیوٹی تھراپی، بروکلینگ، کیبنٹ میکنگ، کارپینٹنگ، کارپینٹری، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، سی این سی ملنگ، کنکریٹ کنسٹریکشن ورک،بکنگ، سائبر سیکوریٹی، فلارسٹ، گرافک ڈیزائن ٹیکنالوجی، ہیرڈریسنگ، انڈسٹریل کنٹرول، جویلری، جائنری، لینڈاسکیپ گارڈننگ، میکنکس، پلمبنگ، پرنٹ میڈیا ٹکنالوجی، پروٹوٹائپ ماڈلنگ، ریسٹورینٹ سروس، واٹر ٹکنالوجی، ویب ٹکنالوجی وغیرہ شعبے میں اپنی مہارت وصلاحیت کا مظاہرہ کرنے کے لیے نوجوانوں نے رجسٹریشن کیا ہے۔
بین الاقوامی اسکل کمپٹیشن کا انعقاد ہر دوسال میں ہوتا ہے۔ 2022میں یہ مقابلہ شنگھائی(چین) میں منعقد کیا جائے گا اور اس کی تیاری کے پیش نظر 47 شعبوں سے متعلق ماہرین کے درمیان مقابلے منعقد کیے گئے ہیں۔ اسی طرز پر ضلع و ڈویژن، ریاست و قومی سطح پر مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ منتخب امیدواروں کے نام بین الاقوامی نامزدگی کے لیے بھیجے جائیں گے۔ ضلعی سطح کے مہارت کے مقابلے کا پہلا مرحلہ 17 اور 18 اگست 2021 کو منعقد ہوا۔ اس دوران صنعتی تربیتی اداروں کے ساتھ ساتھ ہر ضلع کے ٹیکنیکل اسکولوں میں مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اگلے مرحلے میں ڈویژنل مقابلہ 23 اور 24 اگست 2021 کو ہوگا۔ ڈویژنل مقابلہ جیتنے والے ممبئی میں 3، 4 اور 5 ستمبر 2021 کو ہونے والے ریاستی سطح کے مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ریاستی سطح پر جیتنے والے امیدوار دسمبر 2021 میں بنگلور میں منعقد ہونے والے قومی سطح کے مقابلے میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ قومی سطح پر منتخب امیدواروں کو بین الاقوامی اسکل کمپٹیشن میں شرکت کا موقع ملے گا۔ ہر مرحلے میں اہل ثابت ہونے والے امیدواروں کو حکومت کی جانب سے مفت تربیت اور نقد انعامات دیئے جائیں گے۔