ایم وی اے کے اتحاد کی فکرکرنے کے بجائے بی جے پی اپنے ایم ایل ایز کی فکرکرے

ترقیاتی فنڈنہ ملنے کی بی جے پی کے ایم ایل ایز کی شکایت

ممبئی: وردھا کے بی جے پی ایم ایل اے دادا راوٴ کوچے نے نائب وزیراعلیٰ دیوندرفڈنویس سے ترقیاتی فنڈنہ ملنےکی شکایت کرتے ہوئے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ اس لیے بی جے پی کو ایم وی اے کے اتحاد کی فکر کرنے کے بجائے اپنے ایم ایل ایز کی فکرکرنی چاہئے کہ وہ اس کے ساتھ ہی رہیں۔ بی جے پی کو یہ مشورہ این سی پی کے ریاستی چیف ترجمان مہیش تپاسے نے دیا ہے۔

تپاسے نے کہا ہے کہ ایم وی اے کی حکومت کے دوران بی جے پی وشندے گروپ کے لیڈران مسلسل اس بات پر واوایلا مچارہے تھے کہ ایم ایل ایز کو ترقیاتی فنڈ نہیں مل رہا ہے ۔ وہ یہ بھی کہہ رہے تھے کہ ترقیاتی فنڈ نہ ملنے کی وجہ سے ایم وی اے ٹوٹ جائے گی۔ لیکن اب جبکہ ریاست میں شندے فڈنویس کی حکومت ہے ، بی جے پی کے ایم ایل اے علانیہ اس بات کی شکایت اور ناراضگی ظاہر کررہے ہیں کہ انہیں حکومت کے ذریعے ترقیاتی فنڈ نہیں مل رہا ہے۔

مہیش تپاسے نے مزید کہا ہے کہ یہ بی جے پی کی بدقسمتی ہے کہ جب بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا میں ممبئی میں آئے ہوئے ہیں، بی جے پی ایم ایل اے دادا راوٴ کوچے نے فنڈ نہ ملنے کی شکایت کی ہے۔ اس لیے کوچے کی اس شکایت کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ ایسے میں بی جے پی کو چاہئے کہ وہ ایم وی اے کے اتحاد کی فکر کرنے کے بجائے اس بات کی فکر کرے کہ اس کے ایم ایل اے اس کے ساتھ کیسے رہیں گے۔ کیونکہ یہ بی جے پی کا کہنا تھاکہ ترقیاتی فنڈ نہ ملنے کی وجہ سے ایم وی اے ٹوٹ جائے گی اور اب بی جے پی کےلوگ ہی اس بات کی شکایت کرنے لگے ہیں۔

NCP Urdu News 18 May 23.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading