NCP Urdu News 16 Sep 21

لوک فنکارہ سریکھاتائی پونیکر، گلوکارہ دیوانی بینڈرے کی این سی پی میں شمولیت

ممبئی: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی موجودگی میں لوک فنکارہ سریکھاتائی پونیکر اور گلوکارہ دیوانی بنڈرے نے آج این سی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔انہیں کے ساتھ ممبئی میونسپل کارپوریشن میں سابق اپوزیشن لیڈر ببن راؤ گوس، منسے کی خواتین خواتین عہدیداران منیشا کھیرے، اشوک راؤ سونے، پربھاکر شیٹی، سنجے ترپاٹھی، سریش باگواے، نتن پاٹل اور اومکار گوس بھی اس موقع پر این سی پی میں شامل ہوئے۔

اس موقع پر اجیت پوار نے ان تمام کو پارٹی میں خوش آمدیدکرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے والے نئے ارکان کو پارٹی کے مختلف پروگراموں میں شمولیت دی جائے۔ یہ پروگرام فلم، ادب، آرٹس اور ثقافت کے شعبے کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ این سی پی کے ریاستی جنرل سکریٹری شیواجی راؤ گرجے نے پارٹی میں شامل ہونے والے تمام لوگوں کو گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اجیت پوار نے کہا کہ سریکھاتائی پونیکر کااسٹیج کے فنکاری کوپورے مہاراشٹرا نے دیکھا ہے۔ آنجہانی یشونت راؤ چوان کے دور سے ریاستی حکومت فنکاروں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ محترم شردپوار صاحب کا موقف بھی یہی ہے کہ جس طرح این سی پی میں تمام مذاہب وطبقے کے لوگ ہیں اسی طرح مختلف شعبوں میں کام کرنے والے معززین کی بھی شمولیت ہونی چاہئے۔آج پارٹی میں شامل ہونے والے تمام معززین کا میں پارٹی میں استقبال کرتا ہوں۔ کچھ لوگوں کو پارٹی کے مختلف انتظامی امور یا دوسری ذمہ داریوں کو ادا کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ مستقبل قریب میں ضلع پریشد اور کوآپریٹو سوسائٹیز کے انتخابات منعقد ہوں گے، جن میں ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ پارٹی کے امیدوار منتخب ہوں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading