NCP Urdu News 16 June 24

میں ذات پات اور مذہب کو نہیں بلکہ عوامی مفاد کو پیشِ نظر رکھتا ہوں: سنیل تٹکرے

گزرے ہوئے کل پر افسوس کرنے کے بجائے آنے والے کل پر توجہ مبذول کرتے ہوئے ہمیں آگے بڑھنا ہے

مہاڈ میں منعقدہ جلسۂ استقبالیہ میں سنیل تٹکرے نے لوگوں کو مزید مضبوط سے کام کرنے کی تلقین کی

مہاڈ: میں ذات پات اور مذہب کو نہیں بلکہ عوامی مفاد کو پیشِ نظر رکھتا ہوں۔ میں عوامی مسائل کے حل کو زیادہ اہمیت دیتا ہوں۔ گزرے ہوئے کل پر افسوس کرنے کے بجائے آنے والے کل پر توجہ مبذول کرتے ہوئے ہمیں آگے بڑھنا ہے۔ این سی پی کے ریاستی صدر سنیل تٹکرے نے یہ باتیں مہاڈ میں منعقدہ جلسۂ استقبالیہ میں کہیں۔

سنیل تٹکرے نے کہا کہ کل جو کچھ ہوا اس پر توجہ دینے کے بجائے اب اس بات پر توجہ مرکوز کریں کہ کل ہمارے لیے کیسا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ اسمبلی انتخابات مہایوتی کے طور الیکشن لڑیں گے اور ریاست میں دوبارہ مہایوتی کی حکومت قائم کریں گے۔ سنیل تٹکرے نے یہ بھی کہا کہ لوک سبھا الیکشن میں جو کچھ ہوا اسے بھول کر اسمبلی میں ایک نئی تاریخ رقم کرنی ہے۔ سنیل تٹکرے نے کہا کہ غیر مرئی طاقت صرف ایک بار آتی ہے، اب اگر آئندہ آئے گی تو گرف مہایوتی کی ہی آئے گی اور 50 ہزار ووٹوں کی اکثریت کے ساتھ آئے گی۔ انہوں نے جو کچھ ہوا ہے اس کا خود جائزہ لینے اور دوبارہ جوش و جذبے کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر رائے گڑھ کے نگراں وزیر ادئے سامنت نے سنیل تٹکرے کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اس پارلیمانی حلقے میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں جس طرح منفی ماحول بنایا گیا تھا اس میں آپ کی بھر پور ووٹوں سے کامیابی ایک بڑا کارنامہ ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ یہاں تین مہینوں میں ترقیاتی کاموں کا ایک سلسلہ شروع کر دیا جا ئےگا۔

ایم ایل اے بھرت گوگاؤلے نے بھی کہا کہ ہم سے جو غلطیاں ہوئی ہیں ان کو درست کرکے ہمیں آگے بڑھنا ہے۔ اب صرف مہایوتی کو کوکن میں کامیابی ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی ترقی چاہتے ہیں، ہمیں اور کچھ نہیں چاہیے۔ ہم جو کہتے ہیں حکومت کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں میں رائے گڑھ لوک سبھا حلقہ کے پین، علی باغ، مروڈ، روہا، تلہ، مانگاؤں میں جلسہ تشکر کا انعقاد ہوا۔ یہ جلسہ بھی اسی سلسلے کے تحت منعقد ہوا تھا۔ اس جلسے میں شیوسینا تعلقہ سربراہ سنیل مہاڈک، بی جے پی تعلقہ صدر جیونت دلوی، بی جے پی لیڈر بپن مہاپونکر، پدم شری ڈاکٹر باوسکر، ڈاکٹر پربھاکر جادھو، ڈاکٹر چندر شیکھر دابھاڈکر وغیرہ سمیت مہایوتی کے تمام عہدیدار اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading