!-- Auto Size ads-1 -->

ممبئی:این سی پی کے چیف قومی ترجمان اور اقلیتی امورکے وزیر نواب ملک نے صحافیوں کو دھمکی دینے پر مرکزی وزیر داخلہ اجے مشرا ٹینی کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایس آئی ٹی کے اس بیان کے بعد کہ لکھیم کھیری کا واقعہ ایک منصوبہ سازش تھی، صحافیوں نے وزیرداخلہ برائے مملکت اجئے شرا ٹونی سے اس تعلق سے سوال کیا جس کے پر ٹونی نے صحافیوں کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ انہیں دھمکی بھی دی اور ان کا موبائیل ضبط کرلیا۔یہ ایک سنگین معاملہ ہے جس پر سخت کارروائی ہونی چاہئے۔

نواب ملک نے کہا کہ اجئے مشرا ٹونی خود سے مستعفی نہیں ہونگے اس لئے وزیراعظم نریندرمودی کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان سے استعفیٰ لے لیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سوال کرنے والے صحافیوں کو دھمکیاں دینا اور انہیں قید کرنا کون سے قانون کی پاسداری ہے؟ نواب ملک نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی آپ کے وزراء قابو سے باہر جارہے ہیں، انہیں فوری طور پر وزارت سے برطرف کیجئے۔