• 425
    Shares

کریٹ سومیا نے بے بنیاد الزامات عائد کرنے کا کاروبار شروع کردیا ہے: نواب ملک

ممبئی: بی جے پی کے لیڈر کریٹ سومیا نے مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے وزراء کابدنام کرنے اور ان پر بے بنیادالزامات عائدکرنے کا کاروبار شروع کردیا ہے۔ یہ باتیں این سی پی کے قومی ترجمان واقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے کہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جس ادارے کو کریٹ سومیا بدنام کررہے تھے، اس ادارے نے سومیا کے خلاف ہتک عزت کامقدمہ داخل کیا تھا اور شیوڑی کی عدالت نے اس پر فیصلہ بھی دیا ہے۔

نواب ملک نے کہا کہ لوگ اس بات سے واقف ہوچکے ہیں کہ بے وجہ لوگوں کوبدنام کرنے اوربے بنیادالزامات عائدکرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے اور یہ تومحض ابھی شروعات ہے۔دیہی ترقی کے وزیر حسن مشرف نے بھی کریٹ سومیا کے خلاف کولہاپور کی عدالت میں دیوانی وفوجداری دونوں طرح کے مقدمات داخل کئے ہیں۔

ریاست میں ماہ جولائی میں 17 ہزار 372 بے روزگاروں کو روزگارفراہم کیا گیا: نواب ملک

ممبئی:کوروناکی وجہ سے ملک وریاست میں بے روزگاری کی سنگین صورت حال کے باوجود ریاستی حکومت کے محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ نے بیروگاروں کو روزگارفراہم کرنے کے اپنے مختلف پروگرامس کے ذریعے اگست 2011 میں 15؍ہزار372بے روزگاروں کو روزگار فراہم کیا ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں محکمہ کے وزیر جناب نواب ملک نے دی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ریاست میں ملازمت کے خواہشمندوں کو مختلف سرگرمیوں جیسے مہاسویم ویب پورٹل، آن لائن روزگار میلہ وغیرہ اور مختلف کمپنیوں، کارپوریٹ تنظیموں، صنعتوں کے ذریعے روزگار فراہم کیا جاتا ہے۔اس طرح کے مختلف اقدامات کے ذریعے سال 2020 میں ریاست میں 1؍لاکھ 99 ہزار 486؍امیدواروں کو روزگار فراہم کیا گیا، جبکہ رواں سال میں جنوری سے اگست کے اخیر تک 1؍لاکھ 11؍ ہزار83لوگوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔

نواب ملک نے بتایاکہ روزگار کے متلاشیوں اور روزگارفراہم کرنے والے اداروں وکمپنیوں کے درمیان براہ راست رابطہ کے لئے محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ نے https://rojgar.mahaswayam.gov.in نامی ویب پورٹل شروع کیا ہے۔ روزگار کے خواہشمند امیدوار اس ویب پورٹل پر اپنی تعلیمی قابلیت، مہارت اور تجربہ وغیرہ کے بارے میں تفصیلی معلومات کا اندراج کرتے ہیں، اسی کے ساتھ کمپنیاں، کاروباری افراد، کارپوریٹس ادارے جو قابل امیدواروں کی متلاشی ہوتی ہیں وہ بھی اس ویب پورٹل پر رجسٹر ہو کر اپنے مطلوبہ امیدوار تلاش کر سکتے ہیں۔ ملازمت کے متلاشیوں کو اس ویب پورٹل پر اندراج کرانا ضروری ہے۔اس کے علاوہ محکمہ کی جانب سے اضلاع کی سطح پر وقتا فوقتاآن لائن روزگار میلوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

رجسٹرڈصنعتوں میں ملازمت کے مواقع

نواب ملک نے کی اطلاع کے مطابق محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کے مہاسویم ویب پورٹل پر اب تک91ہزار91 سرکاری اور نجی کاروباری اداروں نے اندراج کیا ہے۔ ان میں سے بہت سے کاروباری افراد اپنی ضروریات کے مطابق اپنے یہاں خالی اسامیوں کو مہاسویم ویب پورٹل اور اسکل ڈیولپمنٹ محکمہ کی آن لائن میلوں کے ذریعے پرکرتے ہیں۔جس سے ملازمت کے متلاشیوں کومحکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کے ذریعے ایک بہتر پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے۔

ممبئی میں اگست میں 6ہزار190بیروزگاروں کو روزگار

محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کے مطابق اگست2021 میں 39 ہزار574 روزگار کے خواہشمند امیدواروں نے رجسٹرڈ یا دوبارہ رجسٹرڈ کیا ہے۔ 1ان میں ممبئی ڈیویژن سے 9ہزار216،ناسک ڈیویژن سے 6 ہزار180،پونے ڈیویژن سے10 ہزار 980، اورنگ آبادڈویژن سے 8ہزار109، امراؤتی ڈویژن سے 2 ہزار740 جبکہ ناگپور ڈویژن سے2 ہزار349 ؍افراد رجسٹرڈہوئے۔

اس کے علاوہ ماہ اگست میں محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کی جانب سے عمل میں لائے جانے والے مختلف پروگرام کے ذریعے 17؍ہزار372؍امیدواروں کوملازمت ملی ہے۔ ان میں سے ممبئی ڈویژن کے6ہزار190، ناسک ڈویژن کے 2ہزار 168، پونے ڈویژن کے 4ہزار629، اورنگ آباد ڈویژن کے3ہزار738، امراؤتی ڈویژن کے449 اور ناگپور ڈویژن کے 198 ؍ لوگ روزگار سے لگے ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔