NCP Urdu News 13 Dec 22

20

’مہاراشٹردروہی ہلہ بول ‘ریلی کے لیے ممبئی این سی پی تیار

ریاستی دفتر میں پارٹی عہدیدران کی میٹنگ

ممبئی:مہاوکاس اگھاڑی کی جانب سے 17؍دسمبر کو ہونے والی ’مہاراشٹردروہی ہلہ بول‘ ریلی کی تیاریوں کے لیے ممبئی این سی پی کے عہدیداران کی میٹنگ آج ریاستی کانگریس کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں یہ طئے کیا گیا ہے کہ ممبئی این سی پی کے تحت اس ریلی میں تقریباً 20ہزارلوگ شریک ہونگے۔

یہ میٹنگ ممبئی این سی پی کے ورکنگ صدر نریندر رانے اور راکھی جادھو کی قیادت میں منعقد ہوئی، جس میں قومی ترجمان نریندر ورما، ریاستی چیف ترجمان مہیش تپاسے، ریاستی ترجمان سنجے تٹکرے، جنوبی ممبئی کے ضلع صدر مہیندر پانسارے، شمالی وسطی ضلع کے صدر ارشد امیر، شمالی ممبئی ضلع کے صدر اندرپال سنگھ، شمال مشرقی ممبئی ضلع کے صدر دھننجے پسال، ضلع انچارج ولاس مانے، دنکر تاؤڈے، پرمودعرف اپا پاٹل، تاج الدین ایماندار، نائب صدربپاساونت، ممبئی اقلیتی سیل کے صدرسہیل صوبیدار، تمام تعلقہ صدور وتعلقہ انچارج موجود تھے۔