NCP Urdu News 10 Dec 21

محترم شردپوار اپنی سالگرہ کے موقع پر ’ورچوئل ریلی‘ کے ذریعے عوام کی مبارکباد قبول کریں گے: جینت پاٹل

14سے20دسمبر کے درمیان ’سوابھیمان ہفتہ ‘کا انعقاد، کوروناکی ٹیکہ کاری کے تئیں عوامی بیداری ودیگرسماجی پروگرام

ممبئی: این سی پی کے قومی سربراہ شرد پوارصاحب اس سال 81 سال کے ہو گئے ہیں اور کورونا کی وجہ سے وہ اس سال ایک ورچوئل ریلی کے ذریعے لوگوں کی مبارکبادیں قبول کریں گے۔ریاستی این سی پی کے صدر جینت پاٹل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے پوار صاحب سے ملاقات کے لئے نہ آئیں۔ اس ضمن میں وہ پارٹی دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اومائیکرون کے پیشِ نظرورچوئل ریلی میں کچھ چنندہ لوگ ہی کوورونا سے احتیاطی تدابیر کی پابندی کرتے ہوئے موجود رہیں گے۔ یہ ورچوئل ریلی اتوار12دسمبرکو نہروسینٹرورلی میں صبح11بجے سے 1؍تک منعقد کی جائے گی۔ لگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی یہ ریلی پارٹی کے آفیشل فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل پر لائیو نشر کی جائے گی۔جینت پاٹل نے کہا کہ پوارصاحب کی سالگرہ کے موقع پر ہر سال ہم پارٹی کی جانب سے نئے پروگرامس کا اعلان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی اور کارکنوں کے درمیان تال میل کو بڑھانے کے لیے اس موقع پر ایک اہم ایپ کا افتتاح کیا جائے گا اور طلبہ تنظیم کو آئندہ مدت کے لیے ’مہاراشٹرا یوتھ کارنیول‘ کے نام سے ایک خصوصی پروگرام دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 14 سے 20 دسمبر کے درمیان ’سوابھیمان ہفتہ‘ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس میں ممبرشپ رجسٹریشن پروگرام، صحت، خون کا عطیہ کیمپ، ادویات کی تقسیم، درخت لگانا، پارٹی کے فادر باڈی، فرنٹل اور سیل کے محکموں کے ذریعے ماحولیاتی پروگرام کے ساتھ ساتھ کورونا ویکسینیشن کے بارے میں عوامی بیداری اور دیگر سماجی سرگرمیاں شامل ہیں۔اس پریس کانفرنس میں این سی پی کے خزانچی اور سابق ایم ایل اے ہیمنت ٹکلے، ریاستی جنرل سکریٹری شیواجی راؤ گرجے، ریاستی ترجمان مہیش چوہان اور طلبہ تنظیم کے ریاستی صدر سنیل گوہانے موجود تھے۔