Nasim Khan news 17 July 21

آرایس ایس کے نظریات والے لوگ پارٹی چھوڑدیں تو ہی بہتر ہوگا: نسیم خان

ڈرنے اور پیچھے ہٹ جانے والے لوگوں کے تئیں راہل گاندھی کا موقف انتہائی درست ہے

ممبئی: کانگریس پارٹی کے کچھ لوگ اپنے مفاد کے لئے دوسری پارٹیوں میں جارہے ہیں۔ اس بارے میں راہل گاندھی کا موقف انتہائی درست ہے کہ جتنے بھی ڈرپوک لوگ ہیں وہ پارٹی چھوڑ دیں اور بے خوفی ودل جمعی کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کو موقع دیا جائے۔ یہ اس موقف کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔ یہ باتیں آج یہاں سابق وزیر ومہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزارصدر نسیم خان نے کہی ہیں۔

نسیم خان کا کہنا ہے کہ کانگریس پارٹی ملک کا سب سے قدیم وتجربہ کار پارٹی ہے۔ کانگریس کے نظریات کی ہی بنیاد پر ملک ترقی کرسکتا ہے۔ تمام طبقات، ذات برادری اور مذہب کے لوگوں کو کانگریس میں عزت اورموقع دونوں دیا جاتا ہے۔ راہل گاندھی کی لڑائی فاشسٹ نظریات کے حاملین سے ہے اور اس لڑائی میں ہم تمام کو راہل گاندھی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہنا چاہئے۔ نسیم خان نے کہا جو لوگ آر ایس ایس کے نظریات، ڈرپوک وپیچھے ہٹ جانے والے ہیں، ایسے لوگ راہل گاندھی وکانگریس کی لڑائی نہیں لڑسکتے۔ اس لئے راہل گاندھی نے جو موقف اختیار کیا ہے وہ انتہا ئی درست اور مناسب ہے۔ کانگریس کی نظریات کے ساتھ جن کی وابستگی ہے، ایسے تمام لوگوں کو ایک ساتھ آکر کانگریس پارٹی، محترمہ سونیا گاندھی وراہل گاندھی کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہنا چاہئے۔

نسیم خان نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت قائم ہونے کے بعدسے حزبِ مخالف کے لیڈران کو ای ڈی، سی بی آئی وانکم ٹیکس جیسے اداروں کے ذریعے خوفزدہ کیا جارہا ہے۔ اس سے ڈرکر اور گھبرا کر ہی کچھ لوگ کانگریس پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے ایسے لوگوں کو مختلف عہدوں کے ذریعے عزت دی لیکن یہ لوگ آج خوفزدہ ہوکر پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ اگر ایسے لوگ پارٹی سے چلے بھی گئے تو بھی کانگریس پارٹی میں ایسے بے شمار کارکنان ہیں جو دل جمعی اور بے خوفی کے ساتھ پارٹی کے لئے کام کررہے ہیں۔ راہل گاندھی کے ساتھ یہی کارکنان آر ایس ایس کے فاشسٹ نظریات کا مقابلہ کریں گے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading