ممبئی: کرسمس کے تہوار کے موقع پر ممبئی کے وارڈ نمبر 26 میں ایک باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں کیک کاٹ کر محبت، بھائی چارے اور یکجہتی کا پیغام دیا گیا۔ اس موقع پر شمالی ممبئی ضلع کانگریس کے صدر راجپتی یادو، ممبئی کانگریس کے نائب صدر اندوپرکاش تیواری، وارڈ نمبر 26 سے کانگریس کے خواہشمند امیدوار اور ممبئی کانگریس کے ترجمان و میڈیا کوآرڈینیٹر سریش چندر راج ہنس اور بلاک نمبر 26 کے صدر سبھاش یادو خصوصی طور پر موجود تھے۔
تقریب کے دوران تمام معزز مہمانوں اور پارٹی عہدیداران نے مل کر کیک کاٹا اور کرسمس کے پیغامِ امن و اخوت کو عام کیا۔ اس موقع پر پرشورام پارکھے، بی پی سنگھ، پانڈے جی، ڈاکٹر راجیش رام، منوج سودھا، منگل باگڈی، مکیش دکشت، بھال چندر مراٹھے، شبھم سنگھ، امیر شیخ، حمیدہ بلوچ، انیتا واگھمارے، حمیدہ شیخ، للیتا اندولکر، منگل تائی، سروج سنگھ سمیت دیگر کارکنان اور عہدیداران بڑی تعداد میں موجود تھے۔
تمام شرکاء نے اس موقع پر اس امید کا اظہار کیا کہ کرسمس کا یہ تہوار سب کی زندگی میں خوشی، امن، بھائی چارہ اور خوشحالی لے کر آئے۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور کانگریس قیادت نے عوام کے ساتھ مل کر تہوار منانے کی روایت کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔
MRCC Urdu News 25 Dec. 25.docx