ممبئی میٹرو اسٹیشنوں کے نام سے عظیم شخصیات کی توہین

کارپوریٹ نام فوراً ہٹائے جائیں، ورشا گائیکواڑ کا مطالبہ

ممبئی میٹرو کے زیرِ زمین ’ایکو لائن‘ میں موبائل نیٹ ورک غائب، مسافر پریشان

ممبئی: ممبئی کانگریس کی صدر و رکن پارلیمنٹ ورشا گائیکواڑ نے لوک سبھا میں یہ شدید اعتراض اٹھایا ہے کہ ممبئی میٹرو ۳ کے اسٹیشنوں پر عظیم شخصیات کے ناموں کے ساتھ کارپوریٹ کمپنیوں کے نام جوڑ کر عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سِدّھی ونایک، مہالکشمی، چھترپتی شیواجی مہاراج اور نہرو سائنس سینٹر جیسے اسٹیشنوں کے ناموں پر تجارتی کمپنیوں کے لاحقے لگا دینا نہ صرف غیر مناسب ہے بلکہ مہاپرشوں اور مذہبی عقیدت کی کھلی توہین ہے۔

ورشا گائیکواڑ نے ایوان میں کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو ملک کے پہلے وزیر اعظم تھے اور بھارت کی تعمیر میں ان کا بڑا کردار ہے، لیکن نہرو سائنس سینٹر کے اسٹیشن کے نام سے ’نہرو‘ کا حصہ ہی حذف کر دیا گیا۔ یہ براہِ راست پنڈت نہرو کی توہین ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس طرح کارپوریٹ مفاد کے لیے ان ناموں کو استعمال کیا گیا ہے، اسی طرح فوری طور پر ان غیر ضروری لاحقوں کو ہٹا کر عوامی جذبات کا احترام کیا جائے۔ انہوں نے ورشا گائیکواڑ نے میٹرو کے ’ایکو لائن‘ زیرِ زمین راستے میں موبائل نیٹ ورک کی شدید کمی پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم آر سی اور موبائل کمپنیوں کے باہمی تنازعے کی سزا ایک عام مسافر کو بھگتنی پڑ رہی ہے، جسے سفر کے دوران نہ نیٹ ورک ملتا ہے اور نہ ہی موبائل سے ٹکٹ بن پاتا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرائے تاکہ عوام کو روزانہ پیش آنے والی پریشانی سے نجات مل سکے۔

MRCC Urdu News 4 Dec. 25.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading