MPCC Urdu News 8 Dec 23

اقبال مرچی کے پارٹنرپرفل پٹیل اوربدعنوان اجیت پوار فڈنویس کو کیسے چلتے ہیں؟

داؤسے تعلق کے الزام پر نواب ملک اگرملک دشمن ہیں تو اقبال مرچی سے تعلق رکھنے والے پرفل پٹیل کیا ہیں؟

کانگریس کے ریاستی صدرناناپٹولے کا دیوندرفڈنویس نے سوال

دیویندر فڈنویس کی حب الوطنی جعلی ہے اور یہ مہاراشٹر میں نہیں چلے گی

ناگپور:نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کا یہ موقف کہ سابق وزیر نواب ملک غداری کے مجرم ہیں اور انہیں مہایوتی میں شامل نہیں کیاجانا چاہیے،دوہرے معیار کا ہے۔ اگرفڈنویس کو نواب ملک نہیں چلتے ہیں تو داؤدابراہیم کا ساتھی اقبال مرچی سے تعلق رکھنے والے پرفل پٹیل کیسے چلتے ہیں؟ سچائی یہ ہے کہ فڈنویس کا دیش پریم جعلی ہے اور ایسے جعلی دیش پریم کا ڈرامہ مہاراشٹر میں نہیں چلے گا۔ یہ سخت تنقید آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے نے کیا ہے۔

اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نانا پٹولے نے مزید کہا کہ دیویندر فڈنویس نے نواب ملک کاتعلق داؤد ابراہیم سے بتاکر یہ ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی ہے کہ وہ بہت بڑے محب وطن ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے دوسرے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کو مکتوب لکھ کر اسے ٹوویٹ بھی کردیا تاکہ عام لوگوں تک بھی ان کی حب الوطنی پہنچ جائے۔ لیکن داؤد کا ساتھی اقبال مرچی کے پارٹنر ایم پی پرفل پٹیل فڈنویس کوکیسے چلتے ہیں؟ ای ڈی نے پرفل پٹیل کا گھر بھی ضبط کرلیا ہے، تو پرفل پٹیل سے فڈنویس اپنا موقف بھی واضح کریں۔ داؤد ابراہیم سے تعلق کا ملزم ایک شخص اگر ملک دشمن توپھر اسی داؤد ابراہیم کے پارٹنر سے تعلق رکھنے والے دوسرے شخص کو فڈنویس کیا کہیں گے؟

ناناپٹولے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھوپال میں ایک جلسہ عام میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار پر 70ہزار کروڑ روپے کے گھپلے کا الزام لگایا تھا، جس کے ۴دن کے اندر ہی اجیت پواردیویندر فڈنویس کے ساتھ ریاستی اقتدار میں شامل ہوگئے۔سوال یہ بھی ہے کہ بدعنوانی کے الزام والے اجیت پوارفڈنویس کوکیسے چلتے ہیں؟ چھترپتی شیواجی مہاراج، شاہو مہاراج، پھلے، امبیڈکر کے مہاراشٹر میں ایساڈرامہ نہیں چلے گا۔ایسے جعلی دیش بھکتوں کو عوام اچھی طرح سے سبق سکھائے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading