• 425
    Shares

دلیپ کمار کے انتقال سے فلمی دنیا کا سنہرا دور ختم ہوگیا :ناناپٹولے

ممبئی: شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے اپنی بھرپور اداکاری سے فلمی دنیا میں اپنا نام روشن کیا۔ عام آدمی کے دکھ درد کو سلور اسکرین پر پیش کرنے والے ٹریجڈی کنگ شہنشاہ اداکاری دلیپ کمار کے انتقال سے فلمی دنیا کے سنہرے دور کا خاتمہ ہوگیا۔ یہ باتیں آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے۔

دلیپ کمار نے ’جوار بھاٹا‘ فلم سے ۱۹۴۴ء میں اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی۔ بابول، دیدار، آن، گنگا جمنا، مدھومتی، دیوداس، مغلِ اعظم، رام اورشیام، کرانتی، شکتی، مشال، کرما،سوداگروغیرہ فلم میں ۵ دہوں تک اپنی اداکاری کے جوہر سے شائقین کے دلوں پر راج کیا۔

دلیپ کمار نے فلمی صنعت کو قوت عطا کی اور اسے مستحکم کیا۔ ان کا قد اس قدر بلند تھا کہ ان کے جیسا اداکار دوسرا کوئی نہیں۔ وہ فلم انڈسٹری کے بہت سارے اداکاروں کے لئے تحریک تھے۔ گوکہ آج ہندی فلم انڈسٹری کا روشن وسدابہار ستارا ٓج ہم سے جدا ہوگیا ہے لیکن اپنے اداکاری کے ذریعے انہوں نے جو انمٹ نقوش چھوڑے ہیں وہ لوگوں کے ذہنوں میں زندہ رہیں گے۔

دلیپ کمار کو تعزیت پیس کرتے ہوئے مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں دلیپ کمار صاحب کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔