MPCC Urdu News 20 May 21

بھارت رتن راجیو گاندھی کی یومِ شہادت پر ریاستی کانگریس کے مختلف سماجی پروگراموں کی شروعات

ممبئی: سابق وزیراعظم بھارت رتن راجیوگاندھی کی یومِ شہادت کے موقع پر ریاستی کانگریس کی جانب سے مختلف سماجی پروگراموں کی شروعات کی جائے گی۔ یہ اطلاع آج یہاں ریاستی کانگریس کے صدر ناناپٹولے نے دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کل (آج) ریاستی کانگریس کی ایک آن لائن میٹنگ منعقد کی جائے گی جس میں آنجہانی راجیوگاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے بعد ریاست میں پارٹی کی جانب سے کی جانے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیا جائے گا اور سماجی فلاح وبہبود کے مختلف پروگراموں کی شروعات کی جائے گی۔ اس آن لائن میٹنگ میں وزیرمحصولات بالاصاحب تھورات، وزیربرائے عوامی تعمیرات اشوک راؤ چوہان، ریاستی کارگزار صدر نسیم خان، چندرکانت ہنڈورے وغیرہ موجود رہیں گے جبکہ کانگریس پارٹی کے دیگر وزراء وممبران اسمبلی آن لائن شریک ہونگے۔

ناناپٹولے نے کہا کہ کورونا بحران کے ابتدائی دنوں سے کانگریس پارٹی کی جانب سے غریبوں، محنت کشوں، مزدوروں ودیگر بے سہاروں کی مدد کی جارہی ہے۔ ویکسی نیشن کی مہم میں مدد کی غرض سے کانگریس پارٹی کے تمام وزراء وممبران اسمبلی نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعلیٰ راحت فنڈ میں دی ہے جبکہ جہاں جہاں بھی ضرورت محسوس ہورہی ہے کانگریس پارٹی کی جانب سے بلڈڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں کانگریس پارٹی کے دفاتر میں کووڈ ہیلپ سینٹر شروع کیا گیا ہے جس کے ذریعے روزآنہ ہزاروں لوگوں کی مدد کی جارہی ہے۔ لیکن کورونا کی دوسری لہر سے ملک کے ساتھ ہی ریاست کو بھی نہایت سنگین صورت حال سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ آفات کے وقت کانگریس پارٹی ہمیشہ عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہی ہے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں بھی کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری عوامی فلاح وبہبود کے کاموں کو مزید رفتار دینے کے لیے 21 مئی کو آنجہانی راجیوگاندھی کی یومِ شہادت کے موقع پر گرانڈ نالندا ہال، ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کالج، چمبور ریلوے اسٹیشن کے پاس، پی ایل لوکھنڈے مارگ چمبور میں منعقدہ پروگرام میں مختلف سماجی کاموں کی شروعات کی جائے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading