MPCC Urdu News 20 Jan 21

کانگریس کسانوں کے احتجاج کی حمایت کرتی ہے: نسیم خان

ریاستی صدر بالاصاحب تھورات سمیت پارٹی کے دیگر قائدین 25جنوری کے لانگ مارچ میں حصہ لیں گے

ممبئی: مرکزی حکومت کے ذریعے کسانوں پر مسلط کیے گئے سیاہ زرعی قوانین کے 23سے25جنوری تک ممبئی ہونے والے کسانوں ودیگر تنظیموں کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے اور پارٹی کے رہنما ریاستی صدر بالاصاحب تھورات کے ساتھ 25مارچ کو ہونے والے لانگ مارچ میں حصہ لیں گے جو آزاد میدان سے راج بھون تک جائے گا۔ یہ اعلان آج یہاں کانگریس کے سینئر لیڈر وسابق وزیر نسیم خان نے کیا ہے۔ وہ یہاں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کررہے تھے۔

نسیم خان نے کہا کہ مودی حکومت نے ان سیاہ قوانین کے ذریعے کسانوں کو تباہ کرنے نیز انہیں صنعتکاروں ودھناسیٹھوں کا غلام بنانے کی کوشش کی ہے۔ ان سیاہ قوانین کی کانگریس پارٹی ابتداء سے ہی مخالفت کی ہے یہاں تک کہ پارلیمنٹ میں راہل گاندھی سمیت کانگریس کے تمام ممبران پارلیمنٹ نے اس کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس نے کسانو کے احتجاج کی حمایت نیز ان سیاہ قوانین کی مخالفت میں پورے ملک میں احتجاج کیا ہے۔ مہاراشٹر میں مختلف احتجاجات کے ذریعے کانگریس پارٹی سڑکوں پر اتری ہے۔ نسیم خان نے کہا کہ مودی حکومت کے یہ سیاہ قوانین صریح طور پر صنعتکاروں کو فائدہ پہونچانے نیز کسانوں کو برباد کرنے والے ہیں اس لیے کانگریس پارٹی کسانوں کے ساتھ ہے۔ ریاست کی مہاوکاس اگھاڑی حکومت ان سیاہ قوانین کو ریاست میں نافذ نہیں کرے گی۔

نسیم خان نے کہاکہ دہلی کی سرحد پر تقریباً دو ماہ سے ہزاروں کسان خون منجمد کردینے والی سردی میں احتجاج کررہے ہیں۔ ان کی حمایت کرنے کے لیے ممبئی میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے جس کی کانگریس پارٹی کی مکمل حمایت ہے۔ کانگریس کے کارکنان ولیڈران ان احتجاجات میں شریک ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کسانوں کو انصاف دلانے تک جدوجہد کرتی رہے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading