MPCC Urdu News 19 October 25

مودی اور فڑنویس ووٹ چوری کرکے اقتدار میں آئے، اسی لیے الیکشن کمیشن کا دفاع کرتے ہیں: ہرشوردھن سپکال

پونے کے جین بورڈنگ ہاؤس کی زمین پر قبضے کے معاملے میں وزراء، بینک اور انتظامیہ کی ملی بھگت، کانگریس نے کارروائی کا اعلان کیا

ممبئی: مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ہرش وردھن سپکال نے کہا ہے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت مرکز اور مہاراشٹر دونوں میں ووٹ چوری کے ذریعے اقتدار میں آئی ہے۔ ووٹوں کی دھاندلی کی بدولت ہی نریندر مودی وزیرِاعظم اور دیویندر فڑنویس وزیرِاعلیٰ بنے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مودی و فڑنویس الیکشن کمیشن کا دفاع کر رہے ہیں۔

سپکال نے کہا کہ ووٹر لسٹوں میں سنگین بے ضابطگیاں کی گئی ہیں۔ بی جے پی حامیوں کے نام شامل کیے گئے جبکہ مخالفین کے نام کاٹے گئے ہیں۔ کئی گھروں میں 80 سے 100 ووٹروں کے نام درج ہیں، بعض جگہوں پر مکان نمبر تک موجود نہیں۔ عمر میں ردوبدل کیا گیا ہے اور ووٹروں کی تعداد مشکوک حد تک بڑھائی گئی ہے۔ تمام ثبوت الیکشن کمیشن کو فراہم کیے جانے کے باوجود کمیشن نے نہ تو تسلی بخش جواب دے پا رہا ہے اور نہ ہی کوئی مؤثر کارروائی کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کردار اب ایک کٹھ پتلی کی طرح ہو گیا ہے۔ سپکال نے واضح کیا کہ اگر الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کیا گیا تو کانگریس پارٹی اس کی مکمل حمایت کرے گی۔

کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ پونے کے جین بورڈنگ ہاؤس کی زمین پر قبضے کا معاملہ یوتھ کانگریس نے بے نقاب کیا ہے، جس میں مرکزی وزیر مرلی دھر موہول کا براہِ راست تعلق سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سودے میں چیریٹی کمشنر کے دفتر نے غیر معمولی تیزی دکھائی، جو کمشنر اور وزیرِاعلیٰ کے قریبی تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے۔ اسی دوران بینک نے بھی ایک ہی دن میں قرض منظور کر لیا۔ سپکال نے الزام لگایا کہ موہول غیر قانونی طریقے سے مالی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن کانگریس اس معاملے پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔ جب تک پونے کی اس زمین کا سودا منسوخ نہیں کیا جاتا، کانگریس اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

MPCC Urdu News 19 October 25.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading