MPCC Urdu News 18 Oct 21

ملک وریاست میں کانگریس ہی واحد متبادل ہے: ناناپٹولے

مہاوکاس اگھاڑی حکومت عوام کے اعتماد پر پوری اترے گی: بالاصاحب تھورات

احمدنگر ضلع کے مختلف پارٹیوں کے لیڈاران کی کانگریس پارٹی میں شمولیت

ممبئی: کانگریس ہی ملک کی سب سے بڑی اورسب کو ساتھ لے کر چلنے والی پارٹی ہے۔بی جے پی کی طرح یہ سب کے ساتھ کا کھوکھلا دعویٰ نہیں کرتی ہے بلکہ حقیقی معنوں میں یہ تمام طبقات کے ساتھ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دیگر پارٹیوں کوچھوڑکر کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔کانگریس پارٹی میں تمام ذات ومذاہب کے ماننے والوں کو مناسب نمائندگی دی جارہی ہے۔ تمام لوگوں کی ترقی کے لئے کوشاں کانگریس پارٹی ہی ملک وریاست میں واحد متبادل ہے۔ یہ باتیں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے نے کہی ہیں۔ وہ کانگریس کے ریاستی دفتر تلک بھون میں احمدنگر ضلع کے مختلف پارٹیوں کے لیڈران وعہدیداران کے کانگریس پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔

پارٹی میں شمولیت کا یہ پروگرام ریاستی صدر نانا پٹولے اورو وزیر محصولات بالا صاحب تھورات کی موجودگی میں ہوا۔ اس پروگرام میں ریاستی کانگریس کے ورکنگ صدر اور سابق وزیر نسیم خان، ریاستی کانگریس کے نائب صدر سنجے راٹھوڑ، جے پرکاش چھاجیڈ، شرد اہیر، جنرل سکریٹری و ترجمان اتل لونڈھے، جنرل سکریٹری پرمود مورے، سابق وزیر شوبھاتائی بچھاؤاور بھائی جان وغیرہ موجود تھے۔اس موقع پر احمد نگر شہربی جے پی اقلیتی محاذ کے سابق صدر زبیر بابامیاں سید، سماج وادی پارٹی کے سٹی آرگنائزر شیخ محمد حنیف جہاگیردار، پدمشالی سماج کے رہنما نارائن وشواناتھ کوڈم، بھاریپ بہوجن مہا سنگھ بھنگارکے سابق شہر صدر ساگر دتاتریہ چابک سوارنے اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ریاستی صدر اور وزیر محصولات نے ان سب کو کانگریس پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر محصول بالا صاحب تھورات نے کہا کہ ملک میں گزشتہ چند سالوں سے مذہب کے نام پر سیاست کرکے اپنی سیاسی روٹی سینکی جارہی ہے۔ جمہوریت اور آئین کو تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ لیکن ہندوستان ایک جمہوریت ہے اور ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے دیے گئے آئین کے اصولوں پر چلنے والا ملک ہے۔فرقہ پرست طاقتوں کو روکنے کے لئے کانگریس، این سی پی اور شیو سینا نے مل کر ریاست میں ایک مضبوط متبادل قائم کیا ہے۔ دو سالوں میں مہاروکاس اگھاڑی حکومت نے بہت سی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے مختلف فلاحی اسکیموں کو نافذ کیاہے۔ کسانوں کے قرضے معاف کئے،شدید بارش اور سمندری طوفان سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کی،، کورونا کے بحران سے نمٹنے میں بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ کام کیا۔ تھورات نے کہا کہ ماوکاس اگھاڑی حکومت عوام کا اعتماد جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام نے اسمبلی، ضلع پریشد اور گرام پنچایت انتخابات میں ماوکاس اگھاڑی کو بھرپور کامیابی سے نواز ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading