MPCC Urdu News 16 Sep 21

یوتھ کانگریس کل’قومی بے روزگاری دن‘ منائے گی: ستیہ جیت تانمبے

مودی کی سالگرہ کے موقع پر یوتھ کانگریس کی جانب سے احتجاج کا تحفہ

ممبئی: 16 ستمبر 2021

ملک کے نوجوانوں کو ہر سال 2 کروڑ نوکریاں دینے کا جھوٹا وعدہ کرکے اقتدار میں آنے والے نریندر مودی نے 7 سالوں میں یہ وعدہ پورا نہیں کیا۔ روزگار کی فراہمی تو دور کی بات، جوملازمتیں تھیں وہ بھی چلی گئیں اور 45 سالوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری مودی کے دور میں ہوئی۔نوجوانوں کے خوابو ں کو مٹی میں ملاکر ان کے مستقبل کو تاریک کرنے والی مودی حکومت کے خلاف یوتھ کانگریس کل (آج) سڑکوں پر اترکر احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کی سالگرہ کے موقع پر انہیں احتجاج کا تحفہ پیش کرے گی۔ یہ اطلاع آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدرستیہ جیت تانمبے نے دی ہے۔

گاندھی بھون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تانبمے نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ مودی حکومت روزگار کی فراہمی کے معاملے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور مرکز کی بی جے پی حکومت کی معاشی پالیسیوں نے بے روزگاری میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ صنعتوں کے بند ہونے کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔ فورڈنے حال ہی میں بھارت میں اپنی فیکٹریوں کے بند کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے براہ راست 4ہزار جبکہ بالواسطہ طور پر 40ہزارلوگوں کا روزگار چھن گیا ہے۔ تانمبے نے کہا کہ مودی اور بی جے پی کی خواہش ہے کہ ملک کے پڑھے لکھے نوجوان پکوڑے بیچیں، چائے کے اسٹال چلائیں اور جوتے پالش کریں۔ چنانچہ نوجوانوں کو دھوکہ دینے والے مودی کو کل ان کی سالگرہ کے تحفے کے طور پر ریاست بھر کے تمام اضلاع وتعلقہ سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔ اس موقع پر ممبئی یوتھ کانگریس کے صدر ایم ایل اے ذیشان صدیقی نے کہا کہ یوتھ کانگریس ممبئی شہر کے تمام اضلاع میں قومی بے روزگاری دن منا تے ہوئے شدید احتجاج کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ احتجاج مودی کی سالگرہ کے موقع پر ممبئی کے نوجوانوں کا تحفہ ہوگا جن کے مستقبل سے وہ مسلسل کھلواڑ کررہے ہیں۔

نوجوانوں کو ترجمان بننے کا موقع دینے کے لیے

یوتھ کانگریس کی جانبسے ’قومی تقریری مقابلہ‘

نوجوانوں میں بہترمقررین پیدا کرنے کے لیے یوتھ کانگریس نے ایک قومی تقریری مقابلے کے انعقاد کافیصلہ کیا ہے جس کا نام ہے’ینگ انڈیا کے بول‘۔ یہ مقابلہ ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں ضلعی اور تعلقہ کی سطح پر منعقد کیا جائے گا۔ اس مقابلے سے بہترین مقرر کو یوتھ کانگریس کا ترجمان بننے کا موقع دیا جائے گا۔ اس مقابلے کے لیے آن لائن رجسٹریشن کیاجائے گا۔ یوتھ کانگریس ان لوگوں کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گی جن کے پاس تقریر کی بہترین صلاحیت ہے۔

یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر ستیہ جیت تانمبے نے کہا کہ مہنگائی،کورونا کی صورت حال سے نمٹنے میں مودی حکومت کی ناکامی، بے روزگاری، کسانوں کی تحریک، مودی حکومت کی کسانمخالف زرعی قوانین کے موضوع پر تقریری مقابلے کا انعقادکیا جائے گا۔ اس پریس کانفرنس میں یوتھ کانگریس کے مہاراشٹر کے انچارج ہرپال سنگھ وسبودھ کمار وغیرہ موجود تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading