بڑے صنعتکاروں کے غلام وزیراعظم اب کسانوں کو بھی غلام بنانے کی کوشش کررہے ہیں: بالاصاحب تھورات
مرکزکے سیاہ زرعی قوانین ریاست میں لاگو نہیں ہونے دیں گے
ناگپور: مرکز کی بی جے پی حکومت نے جمہوریت اور پارلیمانی قواعد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جو زرعی قوانین بنائے ہیں وہ کسانوں کو برباد کرنے والے ہیں۔ ان قوانین کے ذریعے بڑے صنعتکاروں کے غلام بنے ہوئے وزیراعظم اب کسانوں کو بھی صنعتکاروں کا غلام بنانا چاہتے ہیں لیکن کانگریس پارٹی ان کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ یہ چیلنج آج یہاں مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر و وزیرمحصول بالاصاحب تھورات نے کی ہے۔
مرکزی حکومت کسانوں پر مسلط کردہ تینوں سیاہ قوانین منسوخ کرنے اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج بالاصاحب تھورات کی قیادت میں سیکڑوں ٹریکٹروں کے ساتھ ہزاروں کسانوں نے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کرتے ہوئے ناگپور میں راج بھون کا گھیراؤ کیا۔ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سیکڑوں خواتین نے سڑک پر چولہے جلاکر روٹیاں پکاکر مرکز کی بی جے پی حکومت کی مذمت کی۔
اس موقع پر بالاصاحب تھورات نے مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کسانوں کو تباہ کرنے کے لئے یہ سیاہ قوانین لائی ہے۔ 50 سے زائد دنو ں سے کسان بارش، ہوا اورسخت سردی کی مار جھیلتے ہوئے دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کر رہے ہیں، مگر حکومت صرف بات چیت کا دکھاوا کررہی ہے۔انہو ں نے کہا کہ مرکز ی حکومت کے ان قوانین سے ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔اس سے صنعتکاروں کو زبردست منافع ہوگا جبکہ کسان تباہ وبرباد ہوجائیں گے۔ کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ان تینوں قوانین میں کچھ بھی نہیں ہے اور سچائی یہ ہے کہ یہ قوانین صنعتکاروں کے مفاد کو پیشِ نظر رکھ کر بنائے گئے ہیں۔ تھورات نے کہا کہ کانگریس پارٹی کسانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے جو گزشتہ50 دنووں سے احتجاج کررہے ہیں۔تھورات نے کہا کہ ریاست میں مہاوکاس آگھاڑی حکومت آنے کے بعد سے ریاست میں کسانوں کے بقایا جات کو معاف ہوئے ہیں اور بارش و طوفانوں سے ہونے والے نقصانات کے معاوضے کے طور پر 10ہزار کروڑ کا پیکیج دیا گیا۔ ہم صرف بولتے ہی نہیں ہیں بلکہ کسانوں کی مدد کرتے ہیں اور ان کو انصاف دلانے وان کی حقوق کی حفاظت کے لیے مرکزکی کسان مخالف حکومت سے خلاف لڑتے بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک جانب مرکزی حکومت نے زراعت اور کسانوں کو تباہ کرنے کے لئے یہ قوانین لائی ہے تو دوسری جانب ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کو لوٹا جارہا ہے۔ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ملک کے غریب عوام بے انتہاپریشان ہیں۔ کانگریس حکومت کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باوجود عوام پر بوجھ نہیں ڈالا گیا جبکہ بی جے پی حکومت قیمتوں میں اضافے پر اضافہ کرتی جارہی ہے۔تھورات نے متنبہ کیا کہ جب تک مرکزی حکومت تینوں زرعی قوانین اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کو واپس نہیں لے لیتی، ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
وزیر توانائی ڈاکٹر نتن راوت نے کہا کہ مودی حکومت کے نزدیک جمہوریت وپارلیمانی امور کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور اسی لیے وہ مسلسل ان کی حرمت پامال کررہی ہے۔ آر ایس ایس کے اشاروں پر چلنے والی مرکزی حکومت کو ملک کے عوام کی کوئی فکر نہیں بلکہ کچھ چنندہ صنعتکاروں کے مفاد کی فکر ہے۔ہماری قیادت مکمل طور پر کسانوں کے ساتھ ہے اور جب تک کسانوں کو برباد کرنے والے یہ تینوں سیاہ قوانین واپس نہیں لے لیے جاتے، ہماری تحریک جاری رہے گی۔ اس موقع پر ریاست کے مویشی پالن کے وزیر سنیل کیدار، خواتین وطفال کے بہبود کی وزیر یشومتی ٹھاکوراور بازآبادکاری کے وزیر وجیے ویڈیٹی وار نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر ریاستی کانگریس کے کارگزار صدر و وزیرتوانائی نتن راؤت، خواتین واطفال کے بہبود کی وزیر یشومتی ٹھاکور، مویشی پالن وزیر سنیل کیدار، امداد وبازآبادکاری کے وزیر وجئے ویڈیٹی وار، سابق وزیر بسوراج پاٹل، ریاستی کانگریس کے کارگزار صدر مظفر حسین، ممبرپارلیمنٹ بالو دھانورکر، ودھان پریشد کے سابق چیئرمین مانک راؤ ٹھاکرے، ناگپور شہر کانگریس کے صدر ایم ایل اے وکاس ٹھاکور، ناگپور ضلع کانگریس کے صدر وسابق وزیر راجندر مولک، ممبئی کانگریس کے صدر ایم ایل اے بھائی جگتاپ، آل انڈیا کانگریس کے سکریٹری آشیش دووا، بی ایم سندیپ، سچن نائک، یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر ستیہ جیت تانمبے، ریاستی شعبہ خواتین کی صدر سندھیا سوالاکھے، سیوادل کے ریاستی صدر ولاس اوتاڈے، سابق وزیر شیواجی راؤ میگھے، سابق وزیر چندرکانت ہنڈورے، سابق وزیر حاجی انیس احمد، ستیش چترویدی، ایم ایل اے سنگرام تھوپٹے، ایم ایل اے ابھیجیت ونجاری، ایم ایل اے راجو پاروے، ایم ایل اے پرتبھا دھانورکر، ایم ایل اے وجاہت مرزا، انٹک کے صدر ایچ کیو جاما، ایم ایل اے سلبھا کھوڑکے، ریاستی نائب صدر پرکاش مگدیا، جنرل سکریٹری موہن جوشی، رام کشن اوجھا، ریاستی سکریٹری سید ذیشان احمد، ریاستی سکریٹری وسوشل میڈیا کے شعبے کے سربراہ ابھیجیت سپکال، ترجمان اتل لونڈھے اور وشال متموار سمیت کانگریس کے عہدیداران، کارکنان،کسان وخواتین بڑی تعداد میں موجود تھیں۔