MPCC Urdu News 16 Feb 24

جھوٹوں کے سردار نریندرمودی بتائیں 2014 میں دی گئی گارنٹیوں کا کیا ہوا؟ : ملکا رجن کھڑگے

الیکشن سے پہلے بی جے پی کسی بھی حد تک جاسکتی ہے، متحد ہوکر لڑیں گے اور جیتیں گے: رمیش چنیتھلا

انتخابات میں بوتھ لیول تک متحد ہو کر کام کریں، کانگریس کو جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا: نانا پٹولے

لوناولا کیمپ میں بی جے پی حکومت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

لوناولہ: وزیر اعظم نریندر مودی ہمیشہ اپنی گارنٹیوں کی بات کرتے ہیں لیکن انہیں یہ بتانا چاہئے کہ انہوں نے 2014 میں جو گارنٹیاں دی تھیں ،اس کا کیا ہوا؟ نریندر مودی مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں کیونکہ وہ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔ انہوں نے آج تک دی گئی ایک بھی گارنٹی پوری نہیں کی۔ وزیر اعظم مودی پر یہ سخت حملہ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کیا ہے۔ وہ لوناولا میں منعقدہ کانگریس کے دو روزہ ریاستی سطح کے کیمپ کے افتتاح کے موقع پر آن لائن خطاب کررہے تھے۔

کانگریس کے قومی صدر نے کہا کہ 2014 میں مودی نے بیرون ملک سے کالا دھن واپس لانے اور ہر ایک کو 15 لاکھ روپے دینے کے علاوہ ہر سال 2 کروڑ نوکریاںدینے کا وعدہ کیا تھا۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کی بات کی تھی ۔ لیکن ایک بھی گارنٹی پوری نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2004 سے 2014 کے درمیان کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت فوڈ سیکورٹی ایکٹ، منریگا ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ، سرو شکشا ابھیان، معلومات کا حق قانون لائی۔ مودی حکومت نے دس سالوں میں کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی، مہاتما گاندھی، پنڈت نہرو، سردار پٹیل، لوک مانیہ تلک جیسے عظیم لیڈروں نے ملک کو آزادی دلائی، تحریک آزادی میں بی جے پی کا کوئی حصہ نہیں ہے۔

ملکا رجن کھڑگے نے کہا کہ کانگریس پارٹی ممبئی میں پیدا ہوئی۔ آج اس پارٹی کو 139 سال ہو گئے ہیں۔ کانگریس پارٹی جھوٹی پارٹی نہیں ہے۔ یہ پارٹی عوام کی فلاح اور آزادی کے لیے پیدا ہوئی تھی۔ کانگریس اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ہماری لڑائی مودی اور بی جے پی سے ہے، اسی طرح ہمیں ای ڈی، سی بی آئی، انکم ٹیکس سے بھی لڑنا ہے۔ انتخابات کے لیے گھر گھر جا کر کانگریس کے نظریات لوگوں تک پہنچائیں۔ انہو ں نے شرکا سے کہا کہ سب کو اس الیکشن میں حصہ لینا ہے اور متحد ہو کرکانگریس کوکامیاب کرنا ہے ۔

کانگریس کے ریاستی انچارج رمیش چنیتھلا نے اس موقع پر کہا کہ مہاراشٹر میں کانگریس پارٹی کے لیے ماحول سازگار ہے۔ تمام اضلاع کا دورہ کر کے جائزہ لینے کے بعد اب کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ مہاوکاس اگھاڑی ریاست کی تمام 48 لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن لڑے گی ۔ ریاست کے موجودہ ماحول کو دیکھتے ہوئے ایم وی اے زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کانگریس پارٹی کے تمام بینک کھاتوں کو منجمد کر دیا ہے۔ بی جے پی انتخابات میں کسی بھی حدتک جا سکتی ہے، لیکن ہم متحد ہو کران کے خلاف لڑیں گے اور جیتیں گے ۔

کانگریس کے ریاستی ناناپٹولے نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کی صورتحال ہمارے لیے ’کرو یا مرو‘ جیسی ہے۔ اس الیکشن میں ہمیں بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہرانا ہے۔ کانگریس اور ایم وی اے کے لیے مہاراشٹر میں سازگار ماحول ہے لیکن اس کے لیے ہمیںلوگوں کے گھر جانا پڑے گا۔ ووٹر لسٹ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔ پارٹی کو بوتھ سطح پر مضبوط کرنا ہوگا۔ انتخابات میں بوتھ کا کام سب سے اہم ہوتا ہے۔ پٹولے نے کہا کہ لوگ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مذہبی جنونیت اور فرقہ پرستی سے تنگ آچکے ہیں۔ اگر سب مل کر کام کریں گے تو کانگریس کو جیتنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

اس موقع پر بی جے پی کے خلاف سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان، ایم ایل اے سنگرام تھوپٹے اور اسمبلی میں کانگریس پارٹی کے وہپ سریش ورپوڈکر نے قرارداد پیش کی جسے تمام لیڈران نےمتفقہ طور پر منظور کیا۔ اس کیمپ میں ریاستی انچارج رمیش چنیتھلا، ریاستی صدر نانا پٹولے، ایم ایل اے کانگریس پارٹی لیڈر بالاصاحب تھورات، اپوزیشن لیڈر وجے وڈیٹی وار، سابق وزیر اعلی سشیل کمار شندے، پرتھوی راج چوہان، قانون ساز کونسل میں گروپ لیڈر ستیج بنٹی پاٹل، قبائلی کانگریس کے ریاستی صدر شیواجی راؤ، موگھے، گوا دیو دمن کے انچارج مانیک راؤ ٹھاکرے، سابق وزیر نتن راؤت، امیت دیشمکھ، سنیل کیدار، سابق مرکزی وزیر ولاس متیموار، ریاستی ورکنگ صدر نسیم خان، پرنیتی شندے، اے آئی سی سی سکریٹری اور معاون انچارج آشیش دووا، سونل پٹیل، پرتھوی راج ساٹھے، ریاستی نائب صدر نانا گاوندے، ریاستی چیف ترجمان اتل لونڈھے اور جنرل سکریٹری پرمود مورے اور کئی لیڈران موجود تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading