MPCC Urdu News 13 Dec 23

بی جے پی حکومت مراٹھاواو بی سی کے درمیان دیوار کھڑی کر رہی ہے: نانا پٹولے

نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے ذریعے پی ایچ ڈی ہولڈرز کی توہین اقتدار کے نشے کا مظہر ہے

اقتدار کے لیے گجرات کی غلامی کرنے والوں کا موازنہ چھترپتی شیواجی مہاراج سے نہیں کیاجاسکتا

ناگپور:بی جے پی کی ریاستی حکومت آمرانہ انداز میں کام کر رہی ہے۔ یہ حکومت ریاست میں مراٹھاواو بی سی برادری کے درمیان تنازعہ پیدا کرکے دیوار کھڑی کر رہی ہے۔ یہ ریاست میں چھترپتی شیواجی مہاراج، شاہو، پھلے اور امبیڈکر کے نظریات کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔ یہ باتیں مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہی ہیں۔

ناگپور اسمبلی احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ ہماری پارٹی شروع سے ہی ریزرویشن کے معاملے پر ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کی بات کرتی رہی ہے۔ کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بار بار پارٹی کے کردار کو واضح کیا ہے، لیکن بی جے پی ذات پر مبنی مردم شماری پر کوئی فیصلہ نہیں لے رہی ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اب غریبی کو بھی ایک ذات بتارہے ہیں۔ مہاراشٹر چھترپتی شیواجی مہاراج کی ریاست ہے، اس لیے حکومت کو سماجی انصاف کا کردار ادا کرنا چاہیے، لیکن بی جے پی حکومت ایسا نہیں کر رہی ہے اورجان بوجھ کرسماج میں تنازعہ پیدا کررہی ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار پر اقتدار کانشہ سوار ہے

نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے پی ایچ ڈی ہولڈزسے متعلق بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا کہ ان کے اس بیان سے صاف ہے کہ ان پراقتدارکا نشہ سوار ہے۔ تعلیم ہمارا حق ہے۔ شاہو، پھلے، امبیڈکر نے تعلیم کی ترقی میں انمول کردار ادا کیا جس کی وجوہ سے خواتین تعلیم کے ذریعے وزیر اعظم، صدر، لوک سبھا اسپیکر اور ملک کے اعلیٰ عہدوں پر بھی فائز ہویں۔ ایسے میں اجیت پوار کا بیان ملک کے تعلیمی نظام کے خلاف ہے۔

چھترپتی شیواجی مہاراج سے موازنہ…

بی جے پی ریاست میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے نام پر اقتدار میں آتی ہے اور اقتدار میں آنے کے بعد چھترپتی کی توہین کرنے لگ جاتی ہے۔ اس سے قبل ریاست کے سابق گورنر اور بی جے پی لیڈر نے بھی چھترپتی شیواجی مہاراج، مہاتما پھلے، ساوتری بائی پھلے کی بھی توہین کی تھی۔ چھترپتی شیواجی مہاراج ظلم کرنے والوں کو سبق سکھانے سورت گئے تھے۔ جبکہ مہاراشٹر کے کچھ لیڈر اقتدار کے لیے پارٹی چھوڑ دی اورگجرات کی غلامی کرنے سورت پہنچ گئے۔توڑی پھوڑ کی سیاست کرنے والوں کا موازنہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی سیاست سے نہیں کیا جا سکتا۔

حکومت اورکتنی خودکشیوں کا انتظار ہے؟

نانا پٹولے نے کہا کہ ریاست میں روزانہ 14 کسان خودکشی کر رہے ہیں۔ بی جے پی حکومت اور کتنے کسانوں کی خودکشی کے منتظر ہے؟ ریاست کے کسان شدید پریشانی میں ہیں، ایسے میں فوری طور پر ان کے کھاتے میں پیسے جمع کرایا جانا چاہئے، لیکن حکومت صرف اعلان کرتی ہے۔ کسانوں کوکوئی مدد نہیں مل رہی ہے۔ نانا پٹولے نے کہا کہ صرف خشک سالی کا اعلان کسانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading