بی جے پی اور دیویندر فڑنویس پر عوام کا طنزیہ وار ریاست بھر میں ’پاکٹ مار‘ کے پوسٹرز کا سیلاب

ممبئی: پونے، ناندیڑ، چھترپتی سمبھاجی نگر، پربھنی، ناگپور، ہنگولی، احمد نگر و ممبئی سمیت مہاراشٹر کے مختلف شہروں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے خلاف طنزیہ پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔ ان پوسٹرز میں انہیں عوام کی جیبیں کاٹنے والا ’پاکٹ مار‘ قرار دیا گیا ہے۔ ان پوسٹرز میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومت کی ناکام پالیسیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تہوار کے موقع پر بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ مشکلات اب شدید عوامی غصے کی شکل اختیار کرتے ہوئے اب سڑکوں پر بھی نظر آ نے لگے ہیں۔ ان پوسٹرز کے ذریعے عوام نے بی جے پی اور دیویندر فڑنویس پر براہِ راست حملہ کیا ہے، جس سے عوامی ناراضگی کھل کر سامنے آئی ہے۔ مختلف شہروں میں لگنے والے ان پوسٹرز نے بی جے پی کی حکومت کے خلاف ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ ان پوسٹرز میں دیویندر فڑنویس کو ایک طنزیہ کارٹون کے ذریعے عوام کا استحصال کرنے والا دکھایا گیا ہے۔ ممبئی کے پریس کلب کے سامنے، اندھیری مشرق اور دیگر اہم مقامات پر یہ پوسٹرز نمایاں طور پر چسپاں کیے گئے ہیں۔ عوامی مقامات پر لگنے والے ان پوسٹرز نے نہ صرف حکومت کے خلاف عوامی غصے کو ظاہر کر دیا ہے بلکہ لوگوں کو اس احتجاج میں شامل ہونے کی ترغیب بھی دی ہے۔

عوامی احتجاج کے اس مظاہرے کا مقصد بی جے پی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر روشنی ڈالنا ہے، جس سے عام آدمی شدید متاثر ہو رہا ہے۔ عوامی ردعمل کو دیکھتے ہوئے اپوزیشن پارٹیوں نے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ ان پوسٹرز نے اپوزیشن کے لیے ایک موقع پیدا کر دیا ہے کہ وہ عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے بی جے پی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں بی جے پی کے دفاتر کے سامنے بھی یہ پوسٹرز لگائے گئے ہیں، جس سے پارٹی کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عوامی غصہ اور احتجاجی پوسٹرز نے حکومت کی پوزیشن کو مزید کمزور کر دیا ہے، جبکہ عوام کے درمیان یہ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے بی جے پی کے ترویندر سنگھ مارواہ کو لگام لگائی جائے: نانا پٹولے

ترویندر سنگھ مارواہ کے بیان پر مودی، شاہ اور بی جے پی کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے

راہل گاندھی کے تحفظ کی تمام ذمہ داری مرکزی حکومت پر عائد ہوتی ہے

ممبئی: دہلی بی جے پی لیڈر اور سابق ایم ایل اے ترویندر سنگھ مارواہ نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے جو کہ نہایت سنگین معاملہ ہے۔ مارواہ کا بیان بھارتیہ جنتا پارٹی کا اصل چہرہ ہے۔ بی جے پی کو گاندھی نام سے الرجی ہے، اسی لیے مودی سے لے کر دیگر سبھی لیڈران راہل گاندھی کو مسلسل بدنام کر رہے ہیں۔ اب بی جے پی نے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ اب راہل گاندھی کو سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی طرح جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ بی جے پی اپنے سابق ایم ایل اے ترویندر سنگھ مارواہ کو لگام لگاتے اس کے خلاف سخت کارروئی کرے۔ اگر راہل گاندھی کے بال کو بھی دھکا پہنچا تو پھر اس کے ذمہ دار مودی و امت شاہ ہوں گے۔ یہ سخت انتباہ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے دیا ہے۔

اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے کہا کہ بی جے پی کے سابق ایم ایل اے ترویندر سنگھ مارواہ کے ذریعے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی انتہائی ناگوار اور اشتعال انگیز ہے۔ گاندھی خاندان نے ملک کے لیے تین قربانیاں دی ہیں۔ مہاتما گاندھی، اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی نے ملک کے لیے اپنی جانیں دیں گاندھی خاندان کی جان اب بھی خطرے میں ہے پھر بھی راہل گاندھی اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر عام لوگوں سے گھل مل جاتے ہیں۔ نانا پٹولے نے کہا کہ ترویندر سنگھ مارواہ کو بی جے پی کی نفرت کی فیکٹری میں بنایا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو اس پر اپنا کردار واضح کرنا چاہیے۔ نانا پٹولے نے یہ بھی کہا کہ اگر راہل گاندھی کی زندگی کو کچھ ہوتا ہے تو وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پوری طرح ذمہ دار ہوں گے۔

راہل گاندھی ایک ایسے لیڈر ہیں جو براہ راست بھارتیہ جنتا پارٹی اور نریندر مودی کا مقابلہ کرتے ہیں۔ راہل گاندھی حکمراں پارٹی کو جواب دینے کا کام کر رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے رتھ کو روکنے کا کام راہل گاندھی نے کیا ہے۔ بھلے ہی بی جے پی اور اس کے آئی ٹی سیل نے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو بدنام کرنے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے لیکن اس کا راہل گاندھی پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ راہل گاندھی کی مقبولیت نریندر مودی سے کہیں زیادہ ہے اور اسی وجہ سے بی جے پی راہل گاندھی کو بدنام کرنے کی مہم چلا رہی ہے۔ نانا پٹولے نے یہ بھی کہا کہ چونکہ راہل گاندھی خوفزدہ نہیں ہیں، اس لیے اب انہیں ختم کرنے کی بات ہو رہی ہے۔

دریں اثنا جمعہ کو کانگریس نے ترویندر سنگھ مارواہ اور بی جے پی کے خلاف ریاست بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کو ملک دشمن طاقتوں نے مہاتما گاندھی، اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کی طرح قتل کرنے کی دھمکیاں دی ہیں، لیکن بی جے پی حکومت کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے جو یہ بہت سنگین اور افسوس ناک ہے۔ بی جے پی لیڈر ترویندر سنگھ مارواہ اور بی جے پی کے خلاف کانگریس جمعہ کو صبح 11 بجے ریاست گیر احتجاج کریں گے۔ کانگریس کے نائب صدر نانا گاونڈے کی اطلاع کے مطابق اس احتجاج کے دوران مارواہ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جائے گا۔

5.mp4

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading