• 425
    Shares

کانگریس کو ریاست میں نمبرون کی پارٹی بنانے کے لئے نوجوانوں کی ضرورت: ناناپٹولے

ممبئی: کانگریس پارٹی ملک کی سب سے پرانی اور تجربہ کار جماعت ہے اور صرف کانگریس ہی ملک کی جمہوریت اور آئین کو بچا سکتی ہے۔ جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لیے کانگریس پارٹی کی تنظیمی قوت کو مضبوط کرنا ہوگا۔ ہم نے ریاست میں کانگریس پارٹی کو نمبرون کی پارٹی بنانے کا عہد کیا ہے۔ این ایس یو آئی کے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ کانگریس کی عظمتِ رفتہ کی بحالی کے لئے پوری قوت کے ساتھ کام کریں۔ یہ اپیل آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے نے این ایس یو آئی کی جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کی ہے۔

کانگریس دفتر تلک بھون میں این ایس یو آئی کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی اس ملک کا مستقبل ہیں۔ نوجوانوں کی آبادی کے لحاظ سے ہمارا ملک دیگرملکوں سے کہیں آگے ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کانگریس پارٹی کی مستقبل کی طاقت ہیں۔ عام لوگوں میں سے قیادت ابھرنی چاہئے اور این ایس یو آئی کو بھی بوتھ کمیٹیاں بنانی چاہیے۔آپ لوگوں میں سے پارٹی کے پارٹی کی قیادت آگے آنی چاہئے اور اس کے لئے پوری قوت کے ساتھکام میں جٹ جائیے۔ اس جائزہ میٹنگ میں ریاستی وزیر ڈاکٹر وشواجیت کدم، کسان کانگریس کے قومی صدر شیام پانڈے، ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری ونائک دیشمکھ، این ایس یو آئی کے ریاستی صدرامیر شیخ واین ایس یو آئی کے عہدیداران وموجودتھے۔ اس موقع پر آدیواسی پاردھی سماج کاکانگریس میں انضمام عمل میں آیا۔ریاستی صدرناناپٹولے نے آدیواسی پاردھی مہاسنگھ کے ریاستی صدراپّا صاحب سالونکے،ریاستی نائب صدر مکیش سالونکے، سمادھان سالونکے، آر این سوناؤن، بنسی لال پوار، انل چوہان، سنتوش پوار، بسورام چوہان، شریش سوناؤنے، سچن سالونکے، سکھدیوڈابے راؤ، اشوک چوہان، انل مالے، سدھاکر پاردھی ودیگر عہدیدارن وکارکان نے کانگریس پارٹی میں شمولت اختیار کی۔ریاستی صدرناناپٹولے نے ان تمام لوگوں کا کانگریس پارٹی میں استقبال کیا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔