لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی جمعہ سے دو دنوں کے لیے کولہاپور کے دورے پر
کولہاپور: کانگریس کے لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی جمعہ و سنیچر (4 و5 اکتوبر)کو دو روزہ دورے پر کولہاپور آ رہے ہیں۔ کسبا باؤڈا میں بھگوا چوک میں چھترپتی شیواجی کے مکمل مجسمے کی نقاب کشائی ان کے ہاتھوں ہوگی اور ہفتہ کو ہونے والے ’سنویدھان سنمان سمیلن‘میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ معلومات کانگریس کے گروپ لیڈر اور رکن اسمبلی ستیج پاٹل نے دی ہے۔
راہل گاندھی 4 اکتوبر کو شام 6 بجے کسبا باوڈا میں چھترپتی شیواجی کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ 5 اکتوبر کو وہ راجشری چھترپتی شاہو مہاراج کی سمادھی پر جا کر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے بعد ہوٹل سیاجی میں ہونے والے ’سنویدھان سنمان سمیلن‘میں شرکت کریں گے۔
رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے دورے پروگرام کچھ یوں ہوگا۔ 4 اکتوبر شام 5:30 بجے کولہاپور ایئرپورٹ پر آمد اور کسبا باوڈا میں مجسمے کی نقاب کشائی کے لیے روانگی۔ 5 اکتوبر دوپہر 1 بجے ہوٹل سیاجی سے راجشری چھترپتی شاہو مہاراج کی سمادھی کے لیے روانگی۔ دوپہر 1:30 بجے سمادھی پر پہنچ کر خراج عقیدت پیش کریں گے، اس کے بعد سنویدھان سنمان سملین میں شرکت کریں گے۔ شام 4 بجے ہوٹل سیاجی سے کولہاپور ایئرپورٹ کے لیے روانگی ہوگی۔