Latur news

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور میں نظیر منشی توصیفی کمیٹی کا شاندار استقبال
====================
شولاپور(محمد مسلم کبیر)نظیر منشی توصیفی کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد خوشخطی، ڈرائنگ مقابلے میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی اس مقابلے کا انعقاد توصیفی کمیٹی کے اراکین کی موجودگی میں عمل میں آیا۔
نظیر منشی توصیفی کمیٹی کے اراکین کا شاندار استقبال کیا گیا۔اس موقع پر"شہر شولاپور کا سرسید " جناب نظیر منشی، قاصد کے روح رواں جناب ایوب نلامندو، کوکن میں اردو کی آواز جناب عبدالمنان شیخ، مہاراشٹر میں اپنی منفرد پہچان بنانے والے ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار موجود تھے۔
صدر مدرس جناب اشفاق احمد ساتکھیڑ سر نے تمام مہمانان کی گل پیشی کئے اور مقابلے کی اہمیت و غرض و غائیت پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار نے اسکول کے معیار پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاید ہی شولاپور کا یہ پہلا اسکول ہے جو ہر لحاظ سے معیاری ہےجو مبارک باد کا حقدار ہے۔ جناب عبدالمنان شیخ نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کا ڈرامہ دیکھا ملبے میں تعلیم میں اتنا متاثر ہوا کہ اب میرے جسم پر رونگٹے کھڑے ہو رہے ہیں آپ انعام نہیں ملا لیکن شولاپور کی عوام کی نظروں میں آپ نے اول مقام حاصل کر لیا۔جناب ایوب نلامندو نے کہا کہ اس اسکول نے محبوب تامبولی سر کی سرپرستی اور قیادت میں جو ترقی حاصل کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔جناب نظیر منشی نے کہا کہ آپ اسکول ہر میدان میں کامیابی کے جھنڈے بلند کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اسکول بڑے کیوں نہ ہو ان سے مقابلہ صرف محنت اور لگن سے کیا جاسکتا ہے۔جناب محبوب تامبولی سر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں یہ انہی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
اس مقابلے کو کامیاب بنانے میں رضوانہ قاضی آپا، عرفاں پٹھان سر، امرین فراش آپا، سمیرا شلیدار آپا اور رضوانہ مکاندار آپا نے اپنے خدمات پیش کئے۔

Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Correspondent ,
URDU MEDIA,
9175978903/8208435414
alkabir786

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading