Latur news
ایم بی ایم نیوز کی جانب سے
مظہر پٹیل کی " اکشر سیوا" ایوارڈ تفویضلاتور ( محمد مسلم کبیر) ایم بی ایم نیوز کی جانب سے اوسہ شہر کے مقامی سماجی، تعلیمی اور صحافتی شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے معروف شخصیات کے اعتراف میں انہیں ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے۔ امسال ہندی ہفت روزہ اخبار لاتور رپورٹر کے مدیر محمد مظہر پٹیل،رام کامبڑے،الیاس چودھری،اور ولاس تپاسے کو " اکشر سیوا" ایوارڈز سے نوازا گیا۔اس تقریب کی صدارت مفتی یعقوب قاسمی نے کی اور معروف صحافی راجو پاٹل مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔۔
ایڈیٹر مظہر پٹیل کو اس سے قبل لاتور ضلع مراٹھی پترکار سنگھ کی جانب سے درپن ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ موصوف گزشتہ 20 برسوں سے صحافت سے منسلک ہیں۔"اکشر سیوا"ایوارڈ اُنھیں سینئر صحافی محمد مسلم کبیر کے ہاتھوں دیا گیا۔ اس موقع پر سابق صدر بلدیہ ڈاکٹر افسر شیخ،صحافی ایڈوکیٹ اقبال شیخ،ذیشان پٹیل، حسین پٹیل،مجلس اتحاد المسلمین کے سید خواجہ مظفر علی انعامدار،محبوب بخشی، مزمل شیخ، منسے کے نگراڑے،بی جی شیخ،عمر پنجیشا، عمر شیخ،اور دیگر احباب کثیر تعداد میں موجود تھے۔ ایم بی ایم نیوز چینل کے ایڈیٹر مختار احمد منیار نے تقریب کے انعقاد کی غرض و غایت بتائی۔ مہمان خصوصی راجو پاٹل نے تفصیلی دیا۔ رام کامبڑے نے نظامت کے فرائض انجام دیے اور ایڈوکیٹ اقبال شیخ نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔
Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Correspondent ,
URDU MEDIA,
9175978903/8208435414
alkabir786