اوسہ(محمد مسلم کبیر) ضلع لاتور کے اوسہ شہر کے سلسلہ نقشبندیہ کے بزرگ سید ہاشم علی انعامدار کا مختصر علالت کے بعد آج فجر کی اوّلین ساعتوں میں 95 برس کی عمر میں انتقال ہوا۔ مرحوم ہاشم علی انعامدار شہر کی وضعدار شخصیت تھی۔

سماجی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے۔ملنسار و انکساری کی وجہ سے ہر خاص و عام میں مقبول تھے۔ مرحوم کے جلوس جنازہ میں بلا لحاظ مذہب و ملت عوام نے شرکت کی نماز جنازہ مولانا امجد احمد صدیقی نے پڑھایا اور انہیں انکے آبائی قبرستان درگاہ حضرت خواجہ نقشبند کے احاطے میں تدفین کی گئی۔

مرحوم سیّد ہاشم علی انعامدار،لاتور ضلع کے قائد مجلس اتحاد المسلمین سیّد مظفر علی انعامدار کے والد تھے۔مرحوم کے لواحقین میں بیوہ کے علاوہ دو فرزند اور پانچ دختر، شامل ہیں۔ ادارہ ہذا مرحوم کے لئے دعا گو ہے۔