لاتور ضلع کے ایس ایس سی بورڈ امتحان میں 231 ہائی اسکول کا نتیجہ صدفیصد ,17 اردو ہائی اسکول بھی شامل .

..لاتور(محمدمسلم کبیر) مہاراشٹر اسٹیٹی ایس ایس سی بورڈ امتحان 2020 کے نتائج کا اعلان ہوا.لاتور ضلع میں موجود 557 ہائی اسکولس میں سے 231 اسکولس کے نتائج صدفیصد رہے.41 اردو ہائی اسکولس میں سے 17 کا نتیجہ صدفیصد رہا.لاتور ضلع سے امسال 557 ہائی اسکولس سے 42ہزار 638 طلباء نے ایس ایس سی بورڈ امتحان میں شرکت کی تھی جن میں سے 16990 طلباء نے امتیازی کامیابی حاصل کی،12884 طلباء درجہ اول، 7164 طلباء دوم و سوم درجہ میں کامیاب ہوئے. کامیابی کی فیصدی شرح 94.97 ہے. ان طلباء میں 22430 لڑکے اور 17689 لڑکیاں شامل ہیں.ان میں سے 21427 لڑکے اور 17292 لڑکیاں کامیابی سے ہمکنار ہوئیں. لیکن کامیابی کی فیصدی شرح میں لڑکیوں نے سبقت حاصل کرکے 97.76 اور لڑکوں میں 95.53 فیصدی کامیابی کی شرح رہی.latur 1

لاتور ضلع میں 90 تا 99 فیصدی نتائج والے 342 اسکولس ہیں جن میں 25 اردو ہائی اسکولس کا بھی شمار ہے.امسال ان نتائج کی خصوصیت یہ ہے کہ 242 طلباء نے صدفیصد نشانات حاصل کرکے ریاست مہاراشٹر میں لاتور پیٹرن کا دبدبہ قائم رکھا ہے.لاتور ضلع کے روشن اردو ہائی اسکول لاتور، الفلاح اردو ہائی اسکول لاتور، مینار اردو ہائی اسکول لاتور، سید اخترعلی شاہ اردو ہائی اسکول لاتور، صدیق اردو ہائی اسکول لاتور، حمیدخان پٹھان اردو ہائی اسکول لاتور، مولانا آزاد اردو ہائی اسکول موروڈ، اے ایچ رضوی اردو ہائی اسکول ہڈولتی، مولانا آزاد اردو ہائی اسکول دیونی، رحمانیہ اردو ہائی اسکول نلنگہ، رحمانیہ اردو ہائی اسکول کاسارشرسی، محمدیہ اردو ہائی اسکول ریناپور، الامین اردو ہائی اسکول اودگیر، دکن اردو ہائی اسکول اودگیر، الہلال اردو ہائی اسکول اودگیر ، عکاسہ اردو ہائی اسکول اودگیر، ضلع پریشد اردو ہائی اسکول اودگیر کا نتیجہ صدفیصد رہا.

لاتور کے ڈاکٹر ذاکر حسین اردو گرلس ہائی اسکول کے صدرمدرس ریاض احمد صدیقی کے مطابق نتیجہ 94.79 فیصد رہا، جس میں شیخ عائشہ خواجہ میاں نے 94.80, شیخ نوشین چاندپاشاہ نے 93.80 اور شیخ سکینہ شفیع الدین نے 88.20 نشانات حاصل کئے. اسی طرح اس اسکول اے مراٹھی سیکشن سے شیخ ثناء رفاقت علی نے 89.80, خطیب ثانیہ رفیق نے 85.40 اور شیخ شاذیہ محبوب نے 84.40 نشانات حاصل کئے .

حضرت سورت شاہ اردو ہائی اسکول اوسہ کے صدرمدرس محمد شفیع الدین پٹیل کے مطابق بورڈ امتحان کا نتیجہ 88 فیصد رہا جن میں پٹیل ماحین محمدعلیم الدین اور پٹیل ادیبہ محمد شفیع الدین نے امتیازی کامیابی حاصل کی.اودگیر کے دکن اردو ہائی اسکول کے صدر مدرس شیخ ابراہیم کے مطابق اسکول کا نتیجہ صدفیصد رہا جن میں مومن ادیبا عظیم نے 94 فیصد،شیخ ثانیہ محمد نے 92 فیصد، شیخ سعدیہ ندیم نے 91.40 فیصد نشانات حاصل کئے. عظیم اردو ہائی اسکول اوسہ کے سپروائزر ڈاکٹر خلیل صدیقی مطابق اردو سیکشن کا نتیجہ 95 فیصد ہے جس میں ام فاطمہ نعمت پٹھان نے89.40 نشانات حاصل کئے. لاتور کے کرپا سدن کانوینٹ اسکول کی طالبہ خان انشاء مہرین محمد یونس نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 98 فیصد نشانات حاصل کئے.اس طالبہ نے سنسکرت زبان میں صدفیصد نشانات حاصل کرکے منفرد مقام حاصل کیا ہے.انشاء مہرین اردو صحافی محمد یونس خان کی دختر ہیں.خواجہ بندہ نواز حسینہ اردو گرلس ہائی اسکول اوسہ کا نتیجہ 98.27 فیصد رہا جن میں میند بی بی زہرہ عبدالکلیم نے 95.80, پٹھان اقراء خانم مدار نے 92.80, پٹیل ادیبہ پاشاہ نے 92.80، سید معراج عبدالجبار نے 90.80 نشانات حاصل کئے. مولانا آزاد اردو ہائی اسکول کے سید نصرت قادری کے بموجب اس اسکول کی شیخ سعدیہ نثار نے 97.20, استاد بشری کلیم نے 96.20,جنید جیلانی منیار نے 93.40,صدیقی ثناء صابر علی نے 93 فیصد نشانات حاصل کئے.

Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Reporter
09175978903/8208435414

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading