Kalyan patri pul pr gader lagane ka kam

کلیان پتری پل پر گرڈر لگانے کے دوران ٹرانسپورٹ کے لئے متبادل انتظامات، میگھا بلاک کے دوران خصوصی بسوں کا انتظام، رکن پارلیمنٹ شری کانت شندے

تھانے ( ایس اے ):- کلیان مشرق اور مغرب کو کو جوڑنے والا پتری پل آمدورفت کے لئے اہم تصور کیا جاتا ہے اس پل پر گرڈر لگانے کے جو بہت مضبوط اور وزنی ہے اسے نصب کرنے کے لئے طویل میگھا بلاک رکھا جائے گا اس کے لئے تھانے ضلع کلیکٹر راجیش نارویکر کے دفتر میں اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ضلع کلیکٹر کے علاوہ ایم ایس آر ڈی اے کے افسران، ٹرافک کے ڈپٹی پولیس کمشنر بالا صاحب پاٹل، ریلوے کے سینئر آفیسر رادھے شیام موپال وار نیز تھانے، نئی ممبئی ،اور کلیان ڈومبیولی کارپوریشن کے شہری ترقیات کے افسران کی مشترکہ میٹنگ میں رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شری کانت شندے نے کہا کہ کلیان کے پتری پل پر گارڈر لگایا جارہا ہے یہاں سے تینوں کارپوریشنوں کی حدود میں آمدورفت جاری رہتی ہے یہ پتری پل کلیان کا اہم پل ہے اس کے مرمت اور گرڈر لگانے کا کام آخری مراحل پر ہے اس ضمن میں 21 اور 22 نومبر کو چار گھنٹے کا میگھا بلاک رہے گا نیز اس کے لئے ریلوے افسران سے رابط بھی کیا گیا اس میں فیصلہ کیا گیا کہ کام کو فوری طور پر مکمل کرنے کے لئے ابتداء میں آٹھ گھنٹے کا میگھا بلاک رکھا جائے گاہر تین اور چار گھنٹے میں 27 اور 28 نومبر کو طویل میگھا بلاک ہوگا اس کے لئے ریلوے انتظامیہ نے منظوری بھی دی – اسی دوران عوام کی آمدورفت میں دشواری نہ ہو اس کے لئے ایس ٹی بسوں کا انتظام کرنے کے علاوہ نجی بسوں کی بھی خدمات حاصل کی جاۂے گی تاکہ عوام کو میگھا بلاک کے دوران دشواری نہ ہو – اس کے ٹرانسپورٹ کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا گیا – گارڈر کا مضبوط ہو اس کے میگھا بلاک کے دوران ٹرانسپورٹ کے انتظامات کئے گئے – آپ نے کلیان کے پتری پل پر گارڈر لنچینگ کے لئے تمام شعبوں کے افسران جو اس میٹنگ میں شریک ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پتری پل پر گرڈر کا کام ہونے سے اس پل پر آمدورفت کے بہتر سہولیات فراہم ہوگی – انھوں نے عوام سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading