Al-Barkat School News 18 Nov 23

سی بی ایس ای کے یوتھ آئیڈیاتھون 23میں

البرکات اسکول کو برانز کٹیگری میں بہترین اسکول آف انویشن ایوارڈ

ممبئی:سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے ذریعے منعقد ہونے والے یوتھ آئیڈیاتھون2023میں کرلا کے البرکات ملک محمد اسلام انگلش اسکول نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برانز کٹیگری میں بہترین اسکول آف انویشن کا ایوارڈحاصل کیا ہے۔اسکول کی اس کامیابی پرایم ایل اے وسابق وزیر نواب ملک نے اسکول کے اساتذہ وطلبہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ البرکات ملک محمد اسلام انگلش اسکول ممبئی کا واحد اسکول ہے جس نے یوتھ آئیڈیاتھون 2023 میں برانز کیٹیگری میں بہترین اسکول آف انوویشن ایوارڈ حاصل کیا ہے، جو اسکول کے طلباء کے لیے اختراعی اور انٹرپرینیورشپ مقابلہ آرائی کا ایک پروگرام ہے۔ اس کا اہتمام سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے کیا تھا اور اسے ’تھنک اسٹارٹ اَپ‘ کا نام دیا گیا تھا تاکہ اسکول کے طلباء میں کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکے۔اس مقابلہ جاتی پروگرام میں ہندوستان بھر سے تقریباً 7000 اسکولوں اور تقریباً 95000 طلباء نے حصہ لیا۔آئیڈیاتھون2023میں البرکات ملک محمد اسلام انگلش سکول کے 150 سے زائد طلباء نے شرکت کی اور 350 سے زائد اختراعی آئیڈیاز پیش کیے۔

اس مقابلہ جاتی پروگرام میں البرکات ملک محمد اسلام انگلش اسکول کی معلمہ مسز عنبرین اخلاق خان کو’بیسٹ ٹیچر آف انوویشن‘ اور’بیسٹ مینٹور آف ایکسپرٹ پینل‘کے خطاب سے نوازا گیا ہے۔محترمہ عنبرین اخلاق خان نے طالب علموں کے اندر اختراعی آئیڈیاز کو فروغ دینے نیز ان کی حوصلہ افزائی و رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی رہنمائی و مہارت نے اسکول کو یوتھ آئیڈیاتھون 2023 میں کامیابی حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ البرکات ملک محمد اسلام انگلش سکول تعلیمی جدت اور تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کے لیے نمایاں مقام رکھتا ہے۔

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے ذریعے منعقد ہونے والا’یوتھ آئیڈیاتھون 2023‘کاانعقاد نئی دہلی سی بی ایس ای کے ہیڈکوارٹر میں ہوا۔ یہ پروگرام ہندوستان کے وسیع’فیسٹول آف اسٹارٹ اَپ آئیڈیاز‘کے تصور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں اسکول کے طلبہ کے اختراعی آئیڈیاز کو منظرِ عام پر لایا اور اسے فروغ دیاجاتا ہے۔ اس کا مقصد جدت پسندی کے جذبے کی حوصلہ افزائی کرنا اور اسکول کے بچوں میں غور وفکر کرنے اور مستقبل کے تصورات دیکھنے کی بے پناہ صلاحیت کو بروئے کار لانا ہے۔ Youthideathon کے عمل میں آئیڈییشن، ٹیم کی تشکیل، رہنمائی، پراجیکٹ کی ترقی، پچ کی تیاری، تشخیص کے ساتھ ایک عظیم الشان نمائش، اور شاندار پراجیکٹس کی شناخت اور ایوارڈز کے ساتھ اختتام ہوتا ہے۔ پورے ہندوستان میں 7000+ اسکولوں نے 95000+ طلباء کے ساتھ حصہ لیا جس سے طلباء کے ٹاپ 1000 اختراعی آئیڈیاز کا انتخاب کیا گیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading