30سالہ جشن ورق ِ تازہ“ کے تحت ناندیڑمیں 4اگست کواعلیٰ پیمانے پر محمدتقی کی تصنیف ”مٹی کے چاند ستارے ٗ کا اجراءاورصحافت پر ریاستی سمینار

ناندیڑ:21جولائی ( ورق تازہ نیوز)روزنامہ تازہ کے 30 سال مکمل ہونے پر یکم مئی 2024 سے 30 سالہ جشن کی تقریب کا آغاز عمل میں آ چکا تھا ۔جشن کے تحت ”ورق تازہ “کے مدیراعلی اور ادیب محمد تقی کی پہلی نثری تصنیف” مٹی کے چاند ستارے“ کی تقریب رسم اجراءاور ریاستی سطح کا صحافتی سیمینار بعنوان” سوشل میڈیا‘ پرنٹ ‘میڈیا کے لیے چیلنج“ کا اعلی پیمانے پہ انعقاد عمل میں آ رہا ہے۔ تقریب رسم اجر اور سیمینار بروز اتوار بوقت صبح 10 بجے بتاریخ 4 اگست 2024 بمقام ہوٹل اتھیتی نزدپولس اسٹیشن شیواجی نگر ناندیڑمیں منعقد کرنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

اس ضمن میں ذی اثر اور معززین شہر کی میٹنگ سابق ڈپٹی میئر جناب محمد شفیع احمد قریشی کی صدارت میںبمکان محمد انصار احمد بڑی درگاہ گاڑی پورہ میں منعقد ہوئی ۔جس میں محمود علی سحر‘ مفتی محمد شمس الدین صدیقی ‘تمیز احمد پرواز‘ حاجی عبدالسلام ‘ الحاج عبدالوحید انجینیر ‘یوسف خاں پٹیل ‘حبیب مسعود علی ‘محمد مظفر الدین ‘محمد ظہیر الدین بابر‘ محمد نعیم خان‘ ڈاکٹر محمد آصف‘ ڈاکٹر محمد رافع ‘نقی شاداب اور دیگر نے شرکت کی اور اپنے مفید مشورے پیش کئے.

ابتداءمیں محمد تقی نے رسم اجرا اور صحافتی سیمینار کے بارے میں تفصیلی معلومات پیش کیں ۔انہوں نے کہا کہ ممبئی‘ اورنگ آباد ‘حیدرآباد اور پر بھنی سے مہمان خصوصی کو مدعو کیا گیا ہے اور سبھی نے دونوں پروگراموں میں شرکت کی رضامندی دی ہے ۔اس موقع پرورق تازہ کا رنگن خصوصی شمارہ شائع ہوگا۔ جس میں معروف ادیبوں شاعروں اورقارئین کرام کے مضامین اور پیامات شائع ہوں گے۔

میٹنگ میں بہ اتفاق آراءر ایک استقبالیہ کمیٹی تشکیل دینا بھی طے ہوا ۔استقبالہ کمیٹی کی تشکیل اور مہمانوں کے بارے میں تفصیلی اطلاع بہت جلد اخبارات کے ذریعے دی جائے گی۔ اس طرح پریس نوٹ محمد نقی شاداب نے جاری کیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading