مدارس عربیہ اترپردیش کے مختلف مسائل کے تصفیہ کے لئے جس طرح سوتیلا رویہ اپنایا جا رہا ہے اس سے یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ جب تک روڈ سے ہاؤس یعنی اسمبلی تک ہماری مضبوط نمائندگی نہیں ہوگی تب تک ہمیں تفریق کا نشانہ بنایا جاتا رہے گا نیز ہمارے مسائل جیوں کے تیوں بنے رہیں گے اور ہمیں وقتا فوقتا استعمال کیا جاتا رہے گا اور ضلع سطح سے لیکر حکومت تک بیٹھے افسران ہمیں حراساں کرتے رہیں گے اس لئے آج جب ہمیں اساتذہ ایم ایل سی الیکشن میں رائے دہندگی کے ذریعہ نمائندہ کے انتخاب کرنے کا موقع ملا ہے تو اس کا صحیح استعمال کرتے ہوئے اس کو نمائندگی کا حق دینا ہوگا جو غیر امداد یافتہ اداروں کے اساتذہ کی طرح مدارس کے اساتذہ کے حقوق کی بازیابی نیز ان کے مختلف مسائل کا تصفیہ اولین ترجیح کے ساتھ کرانے کے لئے ہمیشہ پیش پیش نظر آئے
یقینا جس طرح غیر امداد یافتہ اساتذہ جنرل باڈی کے اساتذہ ایم ایل سی الیکشن کے امیدوار خوش اخلاق، انسانیت نواز، صاف گو بے باک اجے سنگھ نے اپنی مذکورہ تنظیم کے بینر کے نیچے اساتذہ کے مختلف مسائل کے تصفیہ کے لئے جد و جہد کی اسی طرح جدوجہد مدارس عربیہ کے اساتذہ کے حق میں جاری رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کراتے ہیں اس کے بر خلاف موجودہ ایم ایل سی دہروپ کمار ٹرپاٹہی کے کوئی وزن نہیں ہے، نا ہی صاف دلی مدارس کے اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وتوہیں مہاسبھا کے ضلع صدر مولانا ارشد رئیس نے ضلع مہراج گنج میں علماء کرام اور اساتذہ مدارس سے وتوہیں مہاسبھا کے امیدوار اجے سنگہ کو اساتذہ ایم ایل سی الیکشن میں کامیاب بنانے کیلئے رابطہ مہم کے درمیان کیا۔
پرنسپل وسیم خاں نے کہا کی اجے سنگہ نیک دل انسان ہیں اور اساتذہ کے مسائل کے کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔
پرنسپل اکرار احمد نے کہا کہ اجے سنگہ اساتذہ کے بہترین نمائندہ ثابت ہونگے۔
ضلع کے علماء کرام و اساتذہ مدارس و انٹر کالجوں کے اساتذہ نے امیدوار اجے سنگہ کے حمایت کی یقین دہانی کرائی۔